Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
غرلیات

غـــزلــــیات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 20, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 خِراماں جب کوئی منصور سوئے دار ہوتا ہے
تو ظاہر بیں سے حیرت کا ہی پھر اظہار ہوتا ہے
جہاں والوں کو اِس سے کیوں بھلا آزار ہوتا ہے
بچار اعشق تو رُسوا سرِ بازار ہوتا ہے
دلِ پرُ درد سب کا مونس و غمخوار ہوتا ہے
یہ تھوڑا سا گِلہ بھی بُھولنا دشوار ہوتا ہے
سُنہرا وقت وہ جو رائگاں اک بار ہوتا ہے
دوُبارہ اِس کو پانا کس قدر دشوار ہوتا ہے
نہیں ہے شاعری ذہنی تخیُل شعر میں بھرنا
کلام ایسا سبق جس میں نہ ہو بیکار ہوتا ہے
غزل میں کوئی بس یہ عشق کا رونا ہی کیوں روئے
حقیقی علم ہی سرمایہ ء اشعار ہوتا ہے
ہیں جنسی بھوک و نوش و خور سبھی شہوات نفسانی
یہ میرا تجربہ ہے اِن سے دل ہوتا ہے
مجھے اب تو بچالے نفس کی شہوات سے یارب
کہ ان سے مرضِ رُوح و قلب میں تیار ہوتا ہے
تخیُل شاعرانہ یہ نہیں حکمت کی باتیں ہیں
کہ مقصد شعر کا حکمت ہی کا اظہار ہوتا ہے
خیالوں میں بھلا کب تک رہو گے اے بشیرؔاب تُم
یہاں علم و عمل سے ہی تو بیڑا پار ہوتا ہے
 
بشیر احمد بشیرؔ (ابن نشاط) کشتواڑی
موبائل: 9018487470
 
خلا ہے تنگ ہونے دو
امن پہ جنگ ہونے دو
میں شیشہ بن کے ٹکراوں
اسے تو سنگ ہونے دو
قبائے تن سے باہر آ
تپسیا بھنگ ہونے دو
متاعِ خامشی کیا ہے
کلیمی گنگ ہونے دو
ہمیں بھی رنگ لے جاناں
ذرا بے رنگ ہونے دو
الجھ اے گیسوئے برہم
سماں بے ڈھنگ ہونے دو
سکوتِ پیش آئینہ
پسِ رخ زنگ ہونے دو
سواد ِآہ لے لینا
سرودِ چنگ ہونے دو
کہ حرفِ گمشدہ ہوں میں
جنوں فرہنگ ہونے دو
فسونِ شب نچوڑوں  گا
رگِ سارنگ ہونے دو
ہر اک دھڑکن تری شیداؔ
دلِ آہنگ ہونے دو
 
علی شیداؔ
( نجدہ ون ) نپورہ اسلام آباد کشمیر
9419045087
 
شعلوں کی حکومت ہے چمن زیر و زبر ہے
موسم ہے بہاروں کا مگر رَقصِ شر رہے
 سوچو تو ہر اِک دل میں ہیں نفرت کے شرارے
دیکھو تو ہر اِک شخص بہم شیر و شکر ہے
مظلوم سے ہمدردیاں ظالم سے رہ و رسم
اے چارہ گرِ غم تو اِدھر ہے کہ اُدھر ہے
گھر میں جو چُھپے بیٹھے ہیں اُن کو بھی تو دیکھو
باہر کے حریفوں پہ تو ہم سب کی نظرہے
اِک آنکھ کی قِسمت کہ جو آنسو ہے وہ پانی
اِک آنکھ میں جو اشک ہے مانندِ گہر ہے
اِک حال پہ ٹھہرا ہے نہ ٹھہرے گا زمانہ
ہر صُبح کی اک شام ہے ہر شب کی سحر ہے
ہیں اہلِ نظر درد کی دولت سے تہی دل
دل جس کو میسر ہے وہ محرومِ نظر ہے
بِکھرے ہیں درو بام پہ تابندہ حقائق
سونے کا نہیں وقت یہ ہنگامِ سحر ہے
سر لے کے ہتھیلی پہ یہاں لوگ مسافرؔ
یہ راہِ عزیمت ہے شہادت کا سفر ہے
 
وحید مسافرؔ
باغات کنی پورہ،9419064259
 
 
روبرو جو آئینہ ہوتا رہا 
رات بھر میں جاگتا روتا رہا 
 
میں غلامی کر رہا ہوں رات دن 
نفس کی سن کر سکوں کھوتا رہا
 
دامنِ تر دیکھ کے حیران ہو
داغِ عصیاں اشک سے دھوتا رہا
 
کیا خبر تھی چاند تکتا تھا مجھے 
بے خبر میں رات بھر سوتا رہا 
 
وہ بھی ذوق و شوق سے سنتا گیا
یوں بیاں قصہ مرا ہوتا رہا 
 
فصل عارضؔ دھان کی اُگتی کہاں 
بیج جب خاشاک کے بوتا رہا 
 
عارضؔ ارشاد 
نوہٹہ، سرینگر ،9419060276
 
 
راحتِ دل کے کبھی سامان بہت تھے
ایسا نہیں تھا اپنے مہربان بہت تھے
 
ملنے کو ملا ہی نہ کوئی خضر سا رہبر 
کہنے کو میرے شہر میں انسان بہت تھے
 
دستِ دعا، نہ چشم نہ ہی سراُٹھا سکے
ورنہ وصالِ یار کے امکان بہت تھے
 
الزام، سزا، غم کبھی آنسوں کبھی فراق
تیری عنایتوں کے بھی عنوان بہت تھے
 
دل میں مقیم اپنے جزُ غالبِؔ نہیں ٹھہرا
ورنہ جہاں میں صاحبِ دیوان بہت تھے
 
گھر میں رہے سفر میں کہ حضر میں ایک بات
حق تو یہ ہے کہ سوختہ سامان بہت تھے
 
اب کہتی ہے دنیا جسے منیبؔ بُت شناس
وہ پہلے پہل صاحبِ ایمان بہت تھے
 
مرزا ارشاد منیب ؔ
ناجن بیروہ،موبائل نمبر:9858114735
 
بہا کر خون دل، کی ہیں چمن آرائیاں ہم نے
گلوں کو مسکراہٹ دی، عنا دل کو فغاں ہم نے
 
سبھی احباب وہمدم ،ہم سفر بھی رہ گئے پیچھے
اکیلے ہی بڑھایا سوئے منزل کارواں ہم نے
 
بہار آتے چمن میں ہم کو یکسر بھول جاتے ہیں
مگر گلشن کے گل بوٹوں پر چھوڑے ہیں نشاں ہم نے
 
ہیں مہر و ماہ و اختر اور شفق کون ومکاں شاہد
سکھایا نوع انسان کو طریقِ  قدسیاںہم نے
 
گرز گاہوں یہ مل کرہم سے رخ وہ موڑ لیتے ہیں
بچھائے جن کی راہوں میں نگاہ و قلب وجاں ہم نے
 
یقین سالمؔ ہے ہم کو سرخروئی، سرفرازی کا
ہزاروں بار دھرتی پہ دیا ہے امتحان ہم نے
 
سہیل سالمؔ
رعناواری سری نگر،ربطہ نمبر:9697330636 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال
کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی
خطہ چناب
منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر
جموں
شدید گرمی کی لہر | یورپ میںخطرے کی گھنٹی
بین الاقوامی

Related

ادب نامغرلیات

غزلیات

June 28, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 21, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 14, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?