یواین آئی
ایمسٹرڈم// غزہ کے بچوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف سوئیڈن میں بچوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔سوئیڈن کے شہر گوٹن برگ میں فلسطینی پرچم لہراتے غزہ کے بچوں کی تصاویر اٹھائے سوئیڈش بچوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ادھر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کے خلاف غزہ شہر میں فلسطینیوں نے بھی احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین نے جنگ روکو اور نسل کْشی بند کرو کے نعرے لگائے، مظاہر نے عالمی برادری سے جنگ اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی رْکوانے کا مطالبہ کیا۔غزہ میں جارحیت کیخلاف اسرائیل میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، دارالحکومت تل ابیب میں سیکڑوں افراد نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ جنگ بند کرنے اور یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا۔