یواین آئی
غزہ// اسرائیلی فوج کے غزہ پر تازہ حملے پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ جاری ہیں جس کے نتیجے میں کل 21 فلسطینی ہلاک ہو چکے تھے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دی ہے، اسرائیلی ٹینک بھی زمینی پیش قدمی کے لیے تیار ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں جاری حملوں میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اسرائیلی مسلط کردہ بھوک سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 فلسطینی ہلاک ہوئے، غزہ میں بھوک سے انتقال کرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔غزہ میں بھوک سے ہونے والی اموات کی تعداد 313 ہو گئی ہے جس میں 119 بچے شامل ہیں۔