یو این آئی
دوحہ//غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری ہونے کے وقت جنگ بندی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ قطر نے غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے تل ابیب انتظامیہ کو دو مرحلوں پر مشتمل تجویز پیش کی ہے۔یہ دعویٰ کیا گیا کہ پیشکش کے پہلے مرحلے میں غزہ میں تقریباً ایک ماہ تک جنگ بندی کے بدلے میں 40-50 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی شامل ہے ۔چینل 12 ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلاء بھی شامل ہو سکتا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال تشویشناک : اقوام متحدہ
یو این آئی
اقوام متحدہ//اقوام متحدہ نے غزہ کی صورتحال کے ابتر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ”مشرق وسطیٰ کی صورتحال تشویشناک ہے۔ “اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل۔ فلسطین ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے مشرق وسطیٰ، ایشیا اور بحرالکاہل خالد خیری نے اس موقع پر ایک تقریر کرتے ہوئیکہا کہ پُرامن مستقبل کا واحد حل سیاسی عمل کی تعمیر نو میں پنہاں ہے۔خیری نے کہا کہ غزہ کی صورتحال بدستور خراب ہوتی جارہی ہے اور مشرق وسطیٰ کی عمومی صورتحال تشویشناک ہے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی کشیدگی مسلسل بڑھنے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے خیری نے کہا کہ آباد کاروں کے تشدد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو کہ باعث خدشات ہے۔اقوام متحدہ میں فلسطین کے نائب مستقل نمائندے ماجد بامیہ نے کہا: “اسرائیل کا مقصد انسانوں کے ایک گروہ کو صفحہ ہستی سے مٹانا اور انہیں جبراًبے گھر کرنا ہے۔”کارنیگی اینڈومنٹ تھنک ٹینک کے نائب صدر مروان معشر نے خبردار کیا ہیکہ آبادی اور سیاسی حقائق کی وجہ سے دو ریاستی حل ناممکن بن سکتا ہے۔