Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

غزہ دنیا کی بھوکی ترین جگہ:اقوام متحدہ امداد کے فوری داخلے کی اجازت دی جائے

Mir Ajaz
Last updated: May 29, 2025 8:31 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

 

اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کے دفتر برائے امورِ انسانی ‘او سی ایچ’ نے کہا ہے کہ محصور غزہ “دنیا کی بھوکی ترین جگہ” بن چکا ہے لہذا علاقے میں امداد کے فوری داخلے کی اجازت دی جائے۔’او سی ایچ’ کے ترجمان جینس لارکے نے یو این نیوز کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “اس وقت خوراک اور زندگی بچانے کے سامان پر مشتمل تقریبا 1,80,000 امدادی ڈبے غزہ میں داخلے کے لیے تیار ہیں۔ غزہ اس وقت دنیا کی، بھوک سے، مضطرب ترین جگہ بن چکا ہے۔”انہوں نے مزید کہا ہے کہ “یہ امدادی سامان دنیا کے عطیہ دہندگان نے پہلے ہی ادا کر دیا ہے۔ سامان کسٹم مراحل سے گزر چکا، منظور شدہ ہے اور حرکت کے لیے تیار ہے۔ ہم فوری طور پر، بڑے پیمانے پر اور جب تک ضروری ہو، امداد پہنچا سکتے ہیں۔”لارکے نیزور دے کر کہا ہے کہ ایجنسی کے پاس “شہریوں کو محفوظ طریقے سے امداد پہنچانے کے لیے ہر چیز موجود ہے۔”واضح رہے کہ اسرائیل نے مارچ کے مہینے سے،زیرِ محاصرہ غزہ میں داخلے کی منتظر ،خوراک کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ غذا کی عدم موجودگی نے فلسطینیوں کو بھوک سے نڈھال اور بے بس کر دیاہے ۔غزہ کے مقامی حکام نے، حماس کے گوداموں میں آٹا ذخیرہ کرنے سے متعلقہ، اسرائیلی دعوں کو مسترد کر دیا ہے ۔ حکام نے کہا ہے کہ یہ دعوی تل ابیب کی جانب سے ” غلط معلومات پھیلانے کی منظم مہم” کا شاخسانہ ہے۔ اس حربے سے اسرائیل ،بھوک کے بطور جنگی ہتھیار استعمال سے متعلقہ، بین الاقوامی ذمہ داری سے بچنا چاہتا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائے ادرعی کی سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں، اسرائیل کی بھوک پالیسی سے متاثرہ ، مایوس فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کے گودام پر ہجوم کرتے ہوئے دکھایا گیا۔جواب میں غزہ میڈیا دفتر نے کہا ہے کہ “قابض اسرائیل جھوٹ پھیلا رہا ہے تاکہ اپنی منظم بھوک پالیسی کو دنیا کی نظروں سے چھپا سکے۔ خود اسرائیل نے بین الاقوامی تنظیموں کو فلسطینی خاندانوں میں امداد تقسیم کرنے سے روکا ہوا ہے اور اس پالیسی کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنانا ہے”۔غزہ میڈیا دفتر نے کہا ہے کہ یہ گودام اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام ‘ڈبلیو ایف پی’ کا تھا لیکن اسرائیل نے جعلی کہانی گھڑنے کے لئے عجلت سے کام لیا ہے۔دفتر نے بین الاقوامی تنظیموں کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈبلیو ایف پی کو ضرورت مند خاندانوں میں آٹا اور خوراک تقسیم کرنے سے روک دیا اور حکم دیا ہیکہ امداد کو صرف بیکریوں تک محدود رکھا جائے۔یہ ایک ایسی پالیسی جسے اب “انسانی ساختہ بھوک پالیسی” کہا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل محصور غزہ میں اب تک ، زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل، 54,000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
حکومت سیاحتی شعبے کی بحالی کیلئے پرعزم، وزیر اعلیٰ ذاتی طور کوششوں میں سرگرم: مشیر ناصر
تازہ ترین
جنرل اوپندر دیویدی نے جموں و کشمیر کے پارگوال سیکٹر میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
تازہ ترین
سنتھن ٹاپ پر تازہ برف باری، دو درجن سے زائد مسافر گاڑیاں درماندہ ،بحالی کا کام شروع
تازہ ترین
اودھم پور میں 5 ماہ میں 2 کروڑ روپیوں کی منشیات ضبط، 62 اسمگلر گرفتار:پولیس
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

ٹرمپ کی نیتن یاہو کو وارننگ ایران کے خلاف کارروائی نہ کریں

May 29, 2025
بین الاقوامی

ہارورڈ یونیورسٹی پر دبائو جاری غیر ملکی طلبا کی تعداد محض15فیصد ہونی چاہئے

May 29, 2025
بین الاقوامی

فرانس میں اسرائیل کے خلاف احتجاج فوارہ سرخ رنگ سے رنگ دیا گیا

May 29, 2025
بین الاقوامی

مسجد الحرام میں عازمین کی سہولت کیلئے برقی گاڑیاں دستیاب

May 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?