Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

غزہ: احتجاجی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 3 فلسطینی جاں بحق

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 12, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
غزہ//مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی سرحد کے ساتھ جمعے کو منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوج کے حملے سے 3 فلسطینی جاں بحق جبکہ 3 سو 7 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک طبی امداد فراہم کرنے والا رضاکار بھی شامل ہے جسے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سینے پر گولی لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ 10 اگست کو غزہ کی سرحد کے ساتھ ہونے والے احتجاج میں تقریباً 9 ہزار مظاہرین نے شرکت کی، اور اس دوران ان کی جانب سے مبینہ طور پر پھینکی جانے والی آتشگیر پتنگوں کے باعث 6 مقامات پر آگ لگ گئی تھی۔اس سے ایک روز قبل اسرائیل نے الزم عائد کیا تھا کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی حدود میں مبینہ طور پر 2 سو راکٹ فائر کیے گئے تھے جس کے جواب میں بمباری کرتے ہوئے غزہ پٹی پر 150 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے تھے، جن کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔اسرائیل اور حماس کے درمیان مذکورہ عسکری جھڑپیں غزہ کی پٹی پر قائم ال مہسل نامی عمارت کے تنازع پر ہوئیں۔حماس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ عمارت نوجوانوں کے لیے مشہور ثقافتی مرکز ہے جبکہ اسرائیل کا کہنا تھا کہ یہ عمارت حماس کی جانب سے ’فوجی مقاصد‘ کی تربیت کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔فلسطین کے محکمہ صحت نے 4 افراد کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں یہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔تاہم حالات سخت کشیدہ ہونے کے بعد حماس اور اسرائیل کی جانب سے مصر اور اقوامِ متحدہ کی ثالثی میں کیے جانے والے جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کرلیا گیا تھا۔اسرائیل نے اس معاہدے کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود مظاہرے جاری رہیں گے۔واضح رہے کہ ہر جمعے کو ہزاروں فلسطینی غزہ اور اسرائیلی سرحد پر جمع ہو کر مظاہرہ کرتے ہیں، جس میں ان کا مطالبہ ہوتا ہے کہ انہیں ان علاقوں میں واپس جانے دیا جائے جہاں سے 70 سال قبل ان کے آباؤ اجداد کو اسرائیلی ریاست کے قیام کی خاطر بے دخل کردیا گیا تھا۔مظاہروں کا یہ سلسلہ 30 مارچ 2018 سے جاری ہے جس پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے سیکڑوں فلسطینی جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دشمن کی گولیوں کا سامنا کرنے والے ’’پونچھ ‘‘کو وزیر اعظم مودی بھول گئے: طارق حمید قرہ
پیر پنچال
ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا
برصغیر
پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
برصغیر
سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

امریکہ ۔چین ٹیرف وار ختم، تجارتی جنگ تھم گئی | ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق، عالمی مارکیٹوں میں تیزی

May 12, 2025
بین الاقوامی

قطر کی جانب سے امریکی صدر کیلئے خصوصی طیارے کا تحفہ

May 12, 2025
بین الاقوامی

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری | مزید 20فلسطینی جاں بحق

May 12, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند- پاک جنگ بندی سے اسٹاک مارکیٹ میں طوفانی تیزی

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?