غزنوی کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا:مزاحمتی خیمہ

Kashmir Uzma News Desk
8 Min Read
سرینگر//لبریشن فرنٹ ،فرےڈم پارٹی،نیشنل فرنٹ،مسلم لیگ، پیپلز لیگ ،سالویشن مومنٹ ،پیروان ولایت،ووئس آف وکٹمز،انٹرنیشنل فورم فار ہیومن رائٹس ،لبریشن فرنٹ ( آر )،تحریک مزاحمت،کشمیر تحریک خواتین اور تحریک کشمیرنے حزب کمانڈر محمد یاسین ایتو عرف محمود غزنوی کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کے تئیں ان کی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے شوپیان اور پلوامہ میں جاں بحق کئے گئے جوانوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’کشمیری مزاحمت کو کچلنے کے خواب دیکھنے والے ان لیڈران کو یاد رکھنا چاہئے کہ جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے ہماری تحریک آزادی اور مزاحمت زندہ ہے اور اسے دنیا کی کوئی بھی قوت شکست نہیں دے سکتی‘۔ یاسین ملک نے محمد یاسین ایتو المعروف محمود غزنوی ،انجینئر عرفان احمد شیخ اور عمر مجید کی جدوجہد کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ” ہمارے پڑھے لکھے جوانوں اور نونہالوں کو پولیس اور فورسز ٹارچر اور تذلیل کا نشانہ بناکر پشت بہ دیوار کردیتے ہیں جہاں سے انکے پاس سوائے عسکری مزاحمت کے سوا کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں رہتا“۔انہوں نے کہا کہ ٹھیک یہی رویہ1988سے قبل بھی جوانوں کے ساتھ روا رکھا گیا جس کے نتیجے میں ایک پوری نسل نے انقلاب کا راستہ اختیار کرلیا اور ایک عوامی انقلاب بپا ہوا۔شرمال اور کاکہ پورہ میں دو معصوم جوانوں محمد سعید بٹ اور اویس احمد ڈار کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت گرداننے والوںنے کشمیر کے اندر تعزیت پرسی اور جنازوں میں شرکت پر بھی مکمل پابندی عائد کررکھی ہے جو ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔درایں اثناءلبریشن فرنٹ کا ایک وفدنے یاسین ایتو کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔وفد میں پیر عبدالرشید اور نذیر احمد راتھر وغیرہ شامل تھے ۔یاسین ملک نے بھارتی وزراءراج ناتھ سنگھ اور ارون جیٹلی کے کشمیر سے متعلق دئے گئے بیانات کو مضحکہ خیز قرار دیا۔فرےڈم پارٹی نے محمد ےاسےن اےتو عرف محمود غزنوی ،عرفان الشےخ ،عمر مجےداورعادل ملک کی ہلاکت پررنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمدیاسین ایتو کی تحریک آزادی کے تئیں پیش کی گئی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ اُنہوں نے ریاستی انتظامیہ کی اس معاملے میں خاموشی کو صدمہ انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی لالچ میں ان لوگوں نے انسانوں کی جانوں کا احترام اپنے دلوں سے نکال دیا ہے ۔تر جمان نے عام شہر یوں کی ہلاکت پر بھی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی عام شہریوں کو نشانہ بناکر ہر گھر کو ماتم کدے میں تبدیل کرنے کے اپنے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔ نیشنل فرنٹ ترجمان نے یاسین ایتو اور ان کے ساتھیوں اوردو عام شہریوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے اندر خون خرابہ بند کرنے کی واحد صورت یہ ہے کہ بھارت سیاسی اپروچ اپنالے اور جموں کشمیر کی متنازعہ حیثیت قبول کرلے۔ مسلم لےگ نے خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ اےتو کی ہلاکت نے اےک اےسا خلا پےدا کےا جس کا پُر ہونا بہت ہی مشکل ہے کےونکہ اےسے ہمدرد، پاک،بااےمان اور تحرےک کے تئےں دلی وابستگی رکھنے والے لوگ اےک مظلوم ملت کوشاذونادر ہی ملتے ہےں جو اپنا سب کچھ لٹا کر اپنی قوم کو سربلندی و سرخروئی کا مےنار تعمےر کرنے کاعزم اور تحرےک بخشتے ہےں۔ لےگ وفود نے چاڈورہ، کاکہ پورہ پلوامہ اور یاری پورہ جاکرنماز جنازہ مےں شرکت کی۔وفود میں عبدالرشےد خان،عبدالرشےد بٹ ، اعجاز احمد ،محمد امےن ڈار، سبزار ترابی ، خورشےد احمد، منظور احمد للہاری،منظوراحمداور غلام حسن شامل تھے۔سالویشن مومنٹ کے ایک وفدنے ناگام چاڈورہ جا کر یاسین ایتوکی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔وفد میں مولانا مشتاق، غلام نبی اور عبدالرشید شامل تھے جبکہ ایک اور وفدنے عمر مجید،عرفان الحق،اویس احمد ڈاراور محمدسعید بٹ کے جنازہ میںشرکت کی ۔وفد میں عدنان سلفی اور اسحاق احمد شامل تھے۔پیپلز لیگ کے عبوری چیئرمین محمد مقبول صوفی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی یالیسیوں اور سیاسی سسٹم نے یہاں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بندوق کی طرف مائل کیا ہے۔پیروان ولایت ترجمان نے حزب کمانڈر یاسین ایتو عرف غزنوی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ انہوں نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حصول مقصد تک کشمیری قوم حق پر مبنی یہ لڑائی لڑتے رہیں گے۔ووئس آف وکٹمز کے کارڈی نیٹر عبدالرﺅف خان نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اس بات کا ہے کہ اب کشمیری عوام کوماتم کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور حد یہ ہے کہ تعزیت کرنے والے نہتے لوگوںکو بھی گولیوں اور پیلٹ کا نشانہ بنایا جاتا ہے،جو انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ انٹرنیشنل فورم فار ہیومن رائٹس محمداحسن اونتو نے مزاحمتی کمانڈر یاسین ایتو المعروف محمود غزنوی کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔لبریشن فرنٹ ( آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد یٰسین ایتو کی تحریک آزادی کے تئیں ان کی وابستگی اور ان کی پیش کی گئی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ تحریک مزاحمت چیئرمین بلال صدیقی نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماے جوان اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرکے عالمی برادری تک یہ پیغام پہنچارہے ہیں کہ ہم اپنے اس بنیادی حق کے لئے محو جستجو ہیں ،جسے اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے۔ تنظیم کے ایک وفد نے ریاض احمد کی قیادت میں چاڈورہ جاکر یاسین ایتو کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔بلال صدیقی نے پلوامہ اور شوپیان جاکرمحمد سعید بٹ اور اویس احمد ڈار کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمرودہ حبیب نے محمد یاسین ، عمر مجید ، عرفان الحق اور اویس احمد کو خراج عقیدت ادا کیا ہے ۔ انہوں نے عام شہریوں کی ہلاکت پر بھی گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے غمزدہ کنبوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ تحرےک کشمےر کے ترجمان نے خراج عقےدت ادا کےا اور کہا کہ قر بانےاں تحرےک آزادی کے لئے اگرچہ ناگزےر ہےں تاہم ان پر عزم نوجوانوں کی جدائی سے دل زخمی ہےں ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *