Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

غزل کہانی

Mir Ajaz
Last updated: November 12, 2023 1:03 am
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

رحیم رہبر

یونیورسٹی میں تاجہ کو “Queen of Beauty” کا خطاب ملا تھا۔ وہ حیاء کے لباس میں ملبوس ایک پری تھی۔ اس کو دیکھ کر زمانے کے سارے غم بھول جاتے تھے۔ تاجہ کا باپ ایک سید ھا سادہ زمیندار تھا۔ اُس کی ماں زیبہ ایک سرکاری سکول میں خاکروب کا کام کرتی تھی۔ تاجہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی۔ اللہ نے اُسے بے انتہا خوبیوں سے نوازا تھا۔
گریجویشن مکمل کرنے کے بعد اُس نے یونیورسٹی کے شعبہ ٔ اردو میں داخلہ لیا۔ اس کی ایک وجہ شاید یہ تھی کہ تاجہ کو شعر گوئی کے ساتھ لگائو تھا۔ تاجہ کو میرؔ کی شاعری نے بے حد متاثر کیا تھا۔ دیوانِ میر تقی میرؔ ہمیشہ اُس کے بیگ میں ہوا کرتا تھا۔ اس کی آواز بہت ہی سُریلی تھی۔ ڈبیٹ ہو یا سمینار یا کوئی ادبی مجلس تاجہ ضرور حاضرین و ناظرین کو اپنے کلام سے محظوظ کرتی تھی۔
اُس دن جب کلاس رُوم میں تاجہ نے پروفیسر احمد سے پوچھا تھا۔
’’سر ! غزل سے کیا مراد ہے؟‘‘
’’تم جیسی!‘‘ پروفیسر احمد نے دفعتاً جواب دیا۔
’’مطلب!؟‘‘ تاجہ نے تعجب سے پوچھا
’’جی! جو میں کہہ رہا ہوں! تم جیسی بحروا وزان، ردیف قافیہ، تغزل اور موسیقیت سے لبریز۔ تمہارے نازک بدن کا ہر ایک عضو غزل کا ایک ایک شعر ہے!‘‘۔
جواب سُن کر تاجہ پسینوں میں نہا گئی۔ الفاظ اُس کے رسیلے ہونٹوں پر بکھر کر رہ گئے۔ اُس کے پاس کہنے کے لئے بہت کچھ تھا پر پرفیسر احمد کے جواب نے اس کو سکتے میں ڈال دیا۔
ادبیات کا پیریڈ ختم ہوتے ہی تاجہ بہت ہی انہماک سے کلاس رُوم سے نکل گئی۔ اس کی کربناک حالت کو دیکھ کر میں تاجہ کو تلاشنے کے لئے کینٹین گیا۔ تاجہ وہاں نہیں ملی۔ میں نے لائبریری میں تاجہ کو ڈھونڈا ، وہ وہاں بھی نہیں تھی۔ میں نے لان میں تاجہ کو تلاشا لیکن تاجہ کہیں نہیں ملی۔ آخر کار میں زنانہ ہوسٹل میں تاجہ سے ملنے کے لئے گیا۔ تاجہ نے ہوسٹل کے کمرے کو اندر سے کنڈی کی تھی!
میں نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن دروازہ نہیں کُھلا۔ میں نے کچھ لڑکوں کو فون پر بلایا۔ ہم نے کمرے کا دروزہ توڑا۔۔۔۔!
میرے پائوں تلے زمین کھسک گئی جب میں نے تاجہ کو اپنے بیڈBedپر بے ہوش پایا! میں نے فوراً ڈاکٹر کو کال کی۔۔۔!
جواں مرگ تاجہ کی کربناک خبر آناً فاناً روشنی کی طرح یونیورسٹی کیمپس میں پھیل گئی۔ پروفیسر احمد کی آنکھوں میں سے اشکوں کی برسات ہورہی تھی۔ اُس نے تھرتھراتے ہاتھوں سے تاجہ کے چہرے سے نقاب سرکا یا۔ اُس کی زبان سے بے اختیار نکل گیا۔
’’آج میرؔ کی غزل خاموش ہوگئی!‘‘۔
���
شہید آزاد کالونی، پیٹھ کانہ ہامہ ماگام بیروہ بڈگام
موبائل نمبر؛9906534724

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا بالتل اور امرناتھ کا دورہ، انتظامات کا جائز ہ لیا
تازہ ترین
لورن میں تلاشی آپریشن کے بعد ڈرون برآمد
تازہ ترین
جموں وکشمیر: سانبہ کے نڈ علاقے میں مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا
تازہ ترین
پونچھ -بفلیاز سڑک کی توسیع:تقریباًڈیڑھ سو ڈھانچے منہدم کئے گئے
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

May 31, 2025
ادب نامافسانے

بے موسم محبت افسانہ

May 31, 2025
ادب نامافسانے

قربانی افسانہ

May 31, 2025
ادب نامافسانے

آئینہ اور ہاشم افسانچہ

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?