Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
غرلیات

غزلیات

Mir Ajaz
Last updated: May 10, 2025 11:13 pm
Mir Ajaz
Share
8 Min Read
SHARE

میرے ہونٹوں کو اک نغمگی بخش دی
آپ نے یہ عجب زندگی بخش دی
وہ جفا بھی کرے چُپ سا رہتا ہوں میں
اُس نے اِک مستقل خاموشی بخش دی
عقل نے اُلجھنوں کے سِوا کیا دِیا
حُسن نے دل کو دیوانگی بخش دی
اب زیادہ کرم کی توقع نہیں
اپنوں نے کتنی بیگانگی بخش دی
اب یہ رہتی ہیں ہر حال میں تربہ تر
میری آنکھوں کو اُس نے نمی بخش دی
زندگی میں نہیں اب اندھیرا کوئی
اُس کی یادوں نے اَک روشنی بخش دی
اے ہتاش اُس سے ہم اور کیا مانگیں
اُس نے جب خوئے بادہ کشی بخش دی

پیارے ہتاش
دور درشن گیٹ لین جانی پورہ جموں
موبائل نمبر؛8493853607

مانا جہانِ حسن میں تو بے مثال ہے
میں بھی جوابِ عشق ہوں گر تو سوال ہے

نظروں کے سامنے ہے ترا پیکرِ حسیں
ہر لمحہ اپنے واسطے شامِ وصال ہے

دنیا ہے حسن و عشق کے دم سے سجی ہوئی
گر یہ نہ ہوں تو دہر میں جینا محال ہے

میں بھی وفا پرست ہوں تو بھی وفا شعار
پھر کیسا دوستی کے یہ شیشے میں بال ہے

سورج سمجھ کے مجھ سے بہت دور رہ چکے
اب تو قریب آئیے ، وقتِ زوال ہے

ٹھوکر لگی تو میں نے سنبھالا ہے کل کی بات
تم آج مجھ کو بھول گئے ہو کمال ہے

رخصت کے وقت گھیرے ہوئے ہیں مجھے رفیق ؔ
یہ سچ ہے یا کہ حلقۂ دامِ خیال ہے

رفیق عثمانی
سابق آفس سپرانٹنڈٹ BSNL
آکولہ ، مہاراشٹرا

مستی ہے بے حساب آنکھوں میں
گُھل گئی ہے شراب آنکھوں میں

جی میں أتا ہے محوِ خواب رہیں
کتنے رنگیں ہیں خواب آنکھوں میں

یہ الگ بات چُپ ہی رہتی ہیں
ورنہ ہے ہر جواب آنکھوں میں

صرف دل کو یہ موہ لیتی ہیں
اور کیا ہے خراب آنکھوں میں

راحتیں بھی ہیں ان میں روبینہؔ
غم بھی ہیں بے حساب آنکھوں میں

روبینہ میر
راجوری، جموں کشمیر

کس طرح دم توڑ بیٹھی تیرے آنے کی خوشی
یعنی سچ میں کٹ رہی ہے تیرے بن یہ زندگی

تم نے اتنے زاویوں سے آزمایا ہے مجھے
اب تو خود بے بس پڑی ہے میرے آگے بے بسی

جسکا لہجہ پھول جھڑتا تھا یہ کل کی بات ہے
داستاں کتنی بیاں کرتی ہے اسکی بیکلی

چلچلاتا ایک صحرا ہجر میں تپتا ہوا
اور اُس میں ہے مقفل وجد کی وہ آگہی

اے میرے ماضی مجھے اِس حال میں تو بخش دے
اب تو حد سے بڑھ چکی ہے میری یہ آورگی

خیر مقدم ہر نئے غم کا میں کرتا ہوں عقیل ؔ
ہاں نظر آتا ہے مجھ کو راستہ یہ آخری

عقیل فاروق
بنہ بازار شوپیان، کشمیر
موبائل نمبر؛7006542670

دل شکستہ ہم نشیں ہے اِن دِنوں
اور پڑا گوشہ گزیں ہے اِن دِنوں

دھوپ میں چنوا دوں گا درد و الم
سایۂ گیسُو مزیں ہے اِن دِنوں

نرگسِ مستانہ ہے وہ مشق ناز
ہفت رنگ اور آبگیں ہے اِن دِنوں

کیوں دبیرِ عقل نے دکھلائی ہے
چرخ کج رو آخریں ہے اِن دِنوں

گردشِ ایام تُو ہے خوش نصیب
تابہ معراجِ یقیں ہے اِن دِنوں

کیوں گُلِ نغمہ سناتے ہو مجھے
نغمہ آرا، درد گیں ہے اِن دِنوں

آشنائے محفلِ عیش و طرب
محو حیرت ہم قریں ہے اِن دِنوں

کہہ رہا ہے اک نوائے عاشقانہ
لامکاں میں اک مکیں ہے اِن دِنوں

پھونک ڈالا اور تنِ بے جان میں
جل اُٹھا سوزِ یقیں ہے اِن دِنوں

یاور حبیب ڈار
بڈکوٹ ہندوارہ
[email protected]

دوسرا کوئی اس کا ٹھکانا نہیں
ایک تتلی کو گُل سے اُڑانا نہیں
صرف اونچی دکاں پر ہی جانا نہیں
پھیری والے کو ہرگز بھلانا نہیں
چاہے کاغذ کے گل ہی سجا لو مگر
اپنی دھرتی میں کانٹے اُگانا نہیں
کوئی تحفہ ہو کتنا ہی سادہ مگر
اس کی قیمت کبھی کم لگانا نہیں
سو جگہ چاہے یہ نام لکھا ہے پر
اک جگہ سے بھی اس کو مٹانا نہیں
کتنی جلدی کہ مجرم اسے کہہ دیا
اس کی مجبوری کو ہم نے جانا نہیں
ایک بے گھر سبھی سے یہ کہتا رہا
ریت کا بھی گھروندا گرانا نہیں
چند سکوں سے بھی بچے کو لگتا ہے
اس سے بہتر کسی کا خزانہ نہیں
اک نیابیج ہونے سے پہلے یہاں
تم پرانے شجر کو گرانا نہیں
اس جگہ سے زمیں لگ رہی ہے جدا
چاند سے مجھ کو نیچے بلانا نہیں
چاہے سونے کا ہو یا ہو چاندی کا پر
پھینکے سکے کو ہرگز اٹھانا نہیں
پھیری والے کو کچھ سکے ہی بچتے ہیں
اس کے ساماں کی قیمت گھٹانا نہیں

ارون شرما صاحبابادی
پٹیل نگر ،غازی آباد اُتر پردیش

کون ہوں کیا ہوں یہ سب بتانے سے قاصر ہوں میں
یوں سمجھ خود ہی منزل ہوں خود ہی مسافر ہوں میں

تُو ابھی دے رہا ہے مجھے پارسا کا خطاب
پر ابھی کوئی یہ کہہ رہا تھا کہ کافر ہوں میں

ساتھ تو چل رہے ہیں مگر یونہی مجبوری میں
وہ مری امرتا ہے نہ ہی اس کا ساحر ہوں میں

رنگوں کا شیدا ہوں اور پروانہ ہوں حُسن کا
فسلفی ہوں کوئی اور نہ ہی کوئی شاعر ہوں میں

جانے کیا بات ہے تجھ میں میں کچھ نہیں کہہ سکا
ورنہ اے میری جاں دل دُکھانے میں ماہر ہوں میں

دنیا کی ان فضاؤں سے کیا لینا دینا مرا
اپنے ہی آسمانوں کا اپنا سا طائر ہوں میں

کوئی شامل نہیں اس فسانے میں میرے سوا
خود ہی تصویر خود رنگ اور خود مصّور ہوں میں

دنیا والو مجھے کم نہ سمجھو پڑھو غور سے
ذات کے بابِ اول کا اک حرفِ آخر ہوں میں

میرے منکر تجھے تو ذرا سی بصیرت نہیں
دیکھ تو دنیا کے ذرے ذرے میں ظاہر ہوں میں

میر شہریار
سریگفوارہ اننت ناگ، کشمیر
موبائل نمبر؛7780895105

یہ فقط اُس کی ہی مہربانی ہوئی
بات بن گئی اور کہانی ہوئی

بات پِیّا نے جو پیار کی چھیڑ دی
مارے حیاء کے میں پانی پانی ہوئی

شوق آیا اِدھر اور شرم اُتری اُدھر
کیسی دونوں میں یہ کھینچا تانی ہوئی

کچھ خبر اپنی نہ جہاں کی خبر ہے
جب سے میں پِیّا کی دیوانی ہوئی

چاہا جس نے مجھے اِس قدر اے صورتؔ
نثار اُس پر یہ زندگانی ہوئی

صورتؔ سنگھ
رام بن، جموں
موبائل نمبر؛9622304549

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کئی دن کی معطلی کے بعد سرینگر ایئرپورٹ پرکل سے پروازوں کی بحالی کا امکان
تازہ ترین
ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز آج بات چیت کریں گے
برصغیر
وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس جاری
تازہ ترین
سری نگر جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری
تازہ ترین

Related

غرلیات

غزلیات

May 3, 2025
غرلیات

غزلیات

April 26, 2025
غرلیات

غزلیات

April 19, 2025
غرلیات

غزلیات

April 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?