Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
غرلیات

غزلیات

Mir Ajaz
Last updated: March 15, 2025 10:20 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

کہیں ایسی محبت بے نشاں ہے
یہاں ہر اک قدم پر امتحاں ہے

وہ ہو جائے گا ظاہر دیکھنا تم
کوئی بھی راز جو دل میں نہاں ہے

نظر میں دور تک ہیں اُس کے جلوے
نظر میں دور تک اک کہکشاں ہے

وہی لُوٹے گا اک دن کارواں کو
ستم ہے یہ وہ میرِ کارواں ہے

اُتر جائیں گے یہ دل میں یقیناً
اگر اشعار میں حُسنِ بیاں ہے

جو ہو شکوہ گلہ بہہ جائے اُس میں
محبت کا یہ دریا بیکراں ہے

ہتاشؔ اُس سے کہیں تفصیل سے کیا
اُسے ہر بات جب میری گراں ہے

پیارے ہتاش
دور درشن گیٹ لین جانی پورہ جموں
موبائل نمبر؛8493853607

کب سے سمندروں کے کنارے کھڑا تھا میں
پھر بھی نہ جانے کس لئے پیاسا مرا تھا میں
کوےّ بھی میری لاش کو چُھو کر گزر گئے
ماری نہ ایک ٹھونگ بھی کتنا بُرا تھا میں
صحرا میں چلتی آندھیاں خاموش ہو گئیں
ویران آرزوؤں کا اک قافلہ تھا میں
شعلوں سے میرا واسطہ تھا ہی نہیں کبھی
پھر کس طرح کی آگ تھی جس میں جلا تھا میں
چاہا تھا روشنی کے سفر پر نکل پڑوں
اندھی گلی کے موڑ پر لیکن کھڑا تھا میں
خواہش کے دشت میں بھی رہا بے نشان سا
صحرا میں بن کے پھول وفا کا کِھلا تھا میں
سایہ بھی ساتھ چھوڑ کے جب دور جا چکا
تنہائیوں کے دیس کا اب نقش سا تھا میں
یادوں کے زخم دل پہ سجاتا رہا مگر
گزری ہوئی ہوا کا کوئی آئینہ تھا میں
گردش میں میراجسم کچھ ایسے بکھر گیا
مندر کا اپنے جیسے کہ ٹوٹا خدا تھا میں

پرویز مانوس
آ?زاد بستی نٹی پورہ سرینگر
موبائل نمبر؛9419463487

زخم دل کا بھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے
دورِ غم گزرنے میں دیر کتنی لگتی ہے

جو سمائے آنکھوں میں منظرِ رخِ دلبر
دل میں وہ اترنے میں دیر کتنی لگتی ہے

فصل گل کے رہنے تک ہے شباب پھولوں کا
ان کو تو بکھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے

شرط صرف اتنی ہو آئینہ مقابل ہو
حسن کو سنورنے میں دیر کتنی لگتی ہے

کام جو بدی کے ہیں لوگ جلد کرتے ہیں
نیک عزم کرنے میں دیر کتنی لگتی ہے

یہ سیاسی رہبر ہیں ان پہ مت یقیں کرنا
ان کو تو مُکرنے میں دیر کتنی لگتی ہے

وقت سے ثمرؔ پہلے موت آ نہیں سکتی
خوف کھا کے مرنے میں دیر کتنی لگتی ہے

سمیع احمد ثمرؔ
طالب علم ( ایم اے اردو)
شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی نئی دہلی

انہیں اپنی بھی تھوڑی سی خبر ہو
یہ کیا دن رات مجھ پر ہی نظر ہو

سنانی ہے ہمیں روداد اپنی
کہانی آج تیری مختصر ہو

بہت دشوار ہے یہ کوہ پیما
جو تنہا شہرِ یاراں میں سفر ہو

چِھڑے جب بزم میں قصہ وفا کا
سوا میرے نہ کوئی بھی اُدھر ہو

محبت شرطیہ مل جائے نازاؔں
گلہ شکوہ زباں پر نہ اگر ہو

جبیں نازاؔں
لکشمی ، نئی دہلی
[email protected]

دل یہ دستک دے رہا ہے چل وہاں پہ چل کے دیکھیں
خود کو پروانہ بنا کر آو ہم بھی جل کے دیکھیں
ہر طرف دیکھا جنہیں نظروں سے اوجھل وہ رہے ہیں
گر نظر میں ہے نہیں تو اپنی آنکھیں مل کے دیکھیں
رین ساری آفتِ جاں میری صورت ہو گئی ہے
شهرِ دل سے آج یارو آو ہم بھی مِل کے دیکھیں
وادئ مجنون میں ہے شمع سحری پھر فروزاں
چرخ اطلس کے کناروں کو خدا ہم ذل کے دیکھیں
اک عجب سی بے قراری آتشِ ہائے ثلاثہ
نالہ ہائے سحر گاهی میں انہیں آب ثل کے دیکھیں
زندگی نے اک کشش کی جانبِ منزل چلا ہوں
نرگھسِ مستانہ کو آئو چلو ہم چل کے دیکھیں
دین و دنیا کی ہوس کے ہم شکاری ہو گئے ہیں
چل چلو یاور کہ اب دور اس سے چل کے دیکھیں

یاور حبیب ڈار
بٹہ کوٹ ہندوارہ ،کشمیر
موبائل نمبر؛6005929160

یہاں زندگی کے ہر موڑ پر چہروں پر چہرے ہیں
ملی ہے اتنی آزادی کہ پہروں پہ پہرے ہیں

روشنی کی کرن اس طرح چار سو پھیلی ہے
اندھیروں کے نہ تھمنے اور نہ ہٹنے والے ڈھیرے ہیں

دن کا سواگت موت کی چیخوں سے ہی ہوتا
ارے نادان! ہمارے حکمرانوں کے کان تو بہرے ہیں

سجائے جاتے تھے کبھی ہمارے یہاں سحرا بھی
وہ سر ہی کاٹ دیئے گئے اور زخم بھی گہرے ہیں

ہمارے پیروں میں دیکھو نہیں زنجیر ہے کوئی
تیری ہی دید کی خاطر تو ہم یہاں پہ ٹھہرے ہیں

سید مصطفیٰ احمد
حاجی باغ، بڈگام ، کشمیر
موبائل نمبر؛7006031540

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ کنونشن ،سات دہائیوں سے زائد عرصے میں جو کچھ کھویا وہ راتوں رات واپس نہیں آ سکتا: سید محمد الطاف بخاری
تازہ ترین
جہامہ بارہمولہ میں 13سالہ کمسن دریائے جہلم میں ڈوب گیا،بازیابی کیلئے بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین

Related

ادب نامغرلیات

غزلیات

June 28, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 21, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 14, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?