Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
غرلیات

غزلیات

Mir Ajaz
Last updated: February 8, 2025 9:24 pm
Mir Ajaz
Share
8 Min Read
SHARE

جب سے ناسا نے بنایا ہے یہ رستہ چاند پر
تیری خاطر لے لیا میں نے بھی رقبہ چاند پر
ناسا والوں کے قدم پہلے پڑے اُس پر مگر
نام تیرا سب سے پہلے میں نے لکھا چاند پر
جب زمیں پر رہنے والوں سے مرا دل بھر گیا
میں نے خاموشی سے ڈھونڈا ایک گوشہ چاند پر
نفرتوں سے پاک ہوگا شہر میرا ایک دن
میں بساؤں گا نئے خوابوں کی دنیا چاند پر
اس زمیں پر پیار سے تو تم کبھی رہتے نہ تھے
نفرتوں کا ڈال مت دینا یہ ملبہ چاند پر
آج تک لکھے بہت اشعار اس کے حسن پر
اب بنائیں مل کے شعراء اپنا حلقہ چاند پر
ہاتھ سے دامن ترا چھوٹا تو پھر تُو دیکھنا
اپنے اشکوں کا بہا دوں گا میں دریا چاند پر
لوگ جس کو داغ کہتے ہیں اُنہیں معلوم کیا
میں نے اک عاشق کا دیکھا دل دھڑکتا چاند پر
مذہبِ انسانیت کے ہیں یہاں سارے مکیں
اب فسادوں کا نہیں ہے کوئی خطرہ چاند پر
اک اشارے سے ہوا تھا جس گھڑی شق القمر
تھا پڑھا زرّوں نے بھی اُس وقت کلمہ چاند پر
ہوگئے غمگیں ستارےسُن کےیہ اُڑتی خبر
کرلیا ہے ایک پٹواری نے قبضہ چاند پر

پرویز مایوس
ا?زاد بستی نٹی پورہ سرینگر،موبائل نمبر9419463487

نہیں وہ ترا نہ ہوگا کبھی وہ ترا نہ ہوگا
تو کہ یار کے تصور میں جو گم شدہ نہ ہوگا
بخدا نہ ہوگا ایسا کہیں خوشنما نہ ہوگا
مرے یار تیرے جیسا کوئی دوسرا نہ ہوگا
کسی اور سے محبت کوئی مسئلہ نہیں ہے
ترے بعد جو ہوا ہے کبھی پُر خلا نہ ہوگا
جسے چن لیا ہے میں نے جسے تج دیا ہے میں نے
کبھی مجھ سے دونوں پر ہی کوئی تبصرہ نہ ہوگا
وہ کہ یار کی جو قربت کے سرور میں بسا ہو
کہے خلد ہے زمیں پر تو غلط ذرا نہ ہوگا
ترے جسم میں جو لذت مرے رب نے رکھ دی جاناں
کسی شے میں اس زمانے کی یہ ذائقہ نہ ہوگا
مری ماں نے مجھ پہ یارو جو ہے مامتا لُٹائی
مجھے غم ہے مجھ سے اس کا کبھی حق ادا نہ ہوگا
جو اُگا ہے میرے کمرے میں حسین تر ہے یارو
کہیں اتنا خوبصورت کبھی گُل کِھلا نہ ہوگا

ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادتگنج، بارہ بنکی، یوپی
موبائل نمبر؛7007368108

داغ سینے کے دل میں دبا کر چلے
رنج و غم میں بھی ہم مسکرا کر چلے
ایک وعدہ کیا تھا کسی سے کبھی
داغ چہرے پہ اس کا چھپا کر چلے
میں چھپاتا رہا سب سے اپنا بدن
داغ میرے مگر وہ دکھا کر چلے
جانے کیسے کیا اس نے یہ فیصلہ
باغ میں داغ اپنا سجا کر چلے
اک تماشا بنایا جہاں میں مجھے
داغ اوروں کے مجھ پر سجا کر چلے
داغ داروں نے مجھ سے وفا کی مگر
حسن والے مجھے سب خفا کر چلے
شوقؔ سپنا مرا آج سچ ہو گیا
داغ اک بے وفا کے مٹا کر چلے

شوق ارشد
مڑواہ کشتواڑ ، جموں
موبائل نمبر؛9103023539

گزرے دِنوں میں جانِ جاں تم کون تھے میں کون تھا
کچھ یاد کر وہ داستاں تم کون تھے میں کون تھا
جو مرتے تھے اک دوجے پر بے چین رہتے رات بھر
آخر ہوئے جو رائیگاں تم کون تھے میں کون تھا
جن کے دِلوں کی دھڑکنیں اب جم گئیں ہیں سردی سے
جو ساتھ تھے پچھلی خِزاں تم کون تھے میں کون تھا
حالات کے گرداب میں بکھرا دلوں کا کارواں
اُجڑا ہمارا ہر گُماں تم کون تھے میں کون تھا
وہ عشق کا پہلا سفر وہ وصل کے دن یاد ہیں ؟
جو تھے کبھی یک جا یہاں، تم کون تھے میں کون تھا
اب سوچتا ہوں رات دن، کیا تھی حقیقت خواب کی
تھا کون کس کا مہرباں تم کون تھے میں کون تھا
جو عشق کے صحرا میں بھی، سپنے گلوں کے دیکھتے
تھے درد سے جو نیم جاں تم کون تھے میں کون تھا
مجھ کوسمجھ آئی نہیں اب تک شرارت لمحوں کی
تھا کیا ہمارے درمیاں تم کون تھے میں کون تھا

میر شہریارؔ
اننت ناگ، کشمیر
موبائل نمبر؛7780895105

دل مرا تو اداس تھا ہی نہیں
شخص وہ مجھ کو راس تھا ہی نہیں

کیسے پہچانتے وہ میرا وجود
میں کبھی بے لباس تھا ہی نہیں

ڈھونڈتا ہے جواب ،جس خط کا
اُس کا میں اقتباس تھا ہی نہیں

تھا گلہ بھی کوئی تو رسمی تھا
دل مرا نا سپاس تھا ہی نہیں

میں جسے ڈھونڈتا رہا ہوں سدا
وہ مرے آس پاس تھا ہی نہیں

کیسے شکوہ کروں کہ بھول گیا
وہ مرا روشناس تھا ہی نہیں

کیسر خان قیس
ٹنگواری بالا ضلع بارہ مولہ
موبائل نمبر؛6006242157

دل کی ویرانی میں اک شعلہ سا بھڑکایا تو نے
خاک ہونے کا مگر حوصلہ بخشا تو نے

ایک پل میں ہی مقدر کو بدلتے دیکھا
پیار کی راہ میں کیا کیا یہ تماشا تو نے

میں تو دیوانہ تھا، آشفتہ تھا، رسوا تھا مگر
اپنی زنجیر میں مجھےہی آخرجکڑا تو نے

اب یہ امید کہ صحرا میں بھی بادل برسیں
کیا عجب خواب تھا، کیسا کیایہ دھوکا تو نے

ہم تو سمجھے تھے کہ افسانہ بنے گی محبت میری
پھر اس انجام کو ناتمام کیوں چھوڑا تو نے

عشق ایک آگ ہے، جلنا ہے مقدر میرا
میرے جذبات کو پھر کیوں دی یہ ہوا تو نے

عرفاتؔ خاک کر دے گا ہمیں وقت، مٹا دے گا مگر
نام زندہ رہے گا دلایا یہ یقیں تھا تو نے

محمد عرفاتؔ وانی
کچھمولہ ترال، ضلع پلوامہ
[email protected]

قطعات

آنکھیں تھیں میری منظر نہیں تھے
کڑی دھوپ تھی شجر نہیں تھے
میں چلتا رہا پائوں تلے نہیں دیکھا
راستوں میں نشتر کدھر نہیں تھے

اپنے لئے کوئی بھی بے قرار نہیں دیکھا
کسی بھی موسم میں بہار نہیں دیکھا
خونِ جگر دیا تھا بدلے میں آنسوئوں کے
مالی نے چھل کیا چمن زار نہیں دیکھا

پی کے میں مر گیا دوستوں نے کہدیا کافر مجھے
اس طرح رسوا کیا اپنوں نے وقتِ آخر مجھے
ساتھ جن کا دے رہا تھا ہر حال میں تو اے سعیدؔ
بعد مرنے کے میرے لکھتے ہیں وہ شاطر مجھے

راہ میں ہم پلکیں بچھائے دوستوں کیلئے
کون جیتا میری طرح جھوٹے سپنوں کیلئے
مل گئے درد و غم دوستوں کے روپ میں
ہاتھ خود میں نے ملایا ایسے رشتوں کیلئے

سعید احمد سعیدؔ
احمد نگر سرینگر کشمیر
موبائل نمبر؛9906726380

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

ادب نامغرلیات

غزلیات

June 28, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 21, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 14, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?