Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
غرلیات

غزلیات

Mir Ajaz
Last updated: February 1, 2025 9:57 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

کب رہی ہے زندگانی دیر پا اے دوستو
ایک دن ہوکے رہے گی بے وفا اے دوستو

ہاں یہ پہلے پہل یارو گُل کھلائیگی بہت
پھر ہنسا کے دے ہی جائیگی رولا اے دوستو

جسکی خاطر منتظر میں ہوں یہاں پر شوق سے
اضطرابِ عشق کی ہے وہ دوا اے دوستو

داستاں محوِ سفر کی کیا سناؤں میں تمہیں
غم کشاں مجھ سا نہ کوئی پھر ملا اے دوستو

اک تجسُس دل میں لیکن تو بتا اے زندگی؟
اور کتنوں کو کریگی خاک پا اے دوستو!

کارواں کو رفتگاں کی یاد اب آتی نہیں
سب ثقافت کو یہاں حافظ خدا اے دوستو

زندگی کے فیض کو پرواؔز بھی ہے منتظر
پھر مسیحا ئی کرئیگی کب شفا اے دوستو

جگدیش ٹھاکرپروازؔ
دچھن، کشتواڑ،جموں
موبائل نمبر؛9596644568

ہیں کتنے دِل شکن جذبات میرے
کریں گے کیا یہاں جذبات میرے

میں ظاہر میں شگفتہ پھول سا ہوں
مگر ہیں مختلف حالات میرے

یہ راہِ حق ہے مجھ کو دیکھنا ہے
کہاں تک وہ چلیں گے ساتھ میرے

کسی پر جب پڑی کوئی مصیبت
دُعا کو اُٹھ گئے ہیں ہاتھ میرے

وہ رہنے لگ گئے ہیں مجھ سے برہم
کہ سچ ہوتے گئے خدشات میرے

مجھے تسلیم ہے میں دِل شکن ہوں
مگر نہیں تازہ دم جذبات میرے

ہتاشؔ اس کو کہوں تو کیا کہوں میں
وہ دشمن بن گئے بے بات میرے

پیارے ہتاشؔ
دور درشن گیٹ لین جانی پورہ جموں
موبائل نمبر؛8493853607

شام کتنی میری سہانی ہے
اس میں ڈھلتی تیری جوانی ہے
یہ جہانِ فکر و عمل ہے کیا ؟
اک فسانے کی کچھ کہانی ہے
یادِ رفتہ کو یاد کیا میں نے
جب کہ بات صدیوں پُرانی ہے
کیا کہوں میں داد و دہش تری
لوگ کہتے یہ لن ترانی ہے
نو عُروسِ آرائشِ چمن
چارسو کی یہ گل فشانی ہے
ہر طرف ہے سود و زیاں کا کھیل
جس میں لپٹی میری جوانی ہے
غرقِ آب ہو ناؤ کیوں مری
سامنے پڑی اک روانی ہے
بس یہی ہے مال و متاع جو
میں ہوں اور میری نشانی ہے

یاورؔ حبیب ڈار
بڈکوٗٹ ہندوارہ کپوارہ
[email protected]

نہیں ممکن جو تیرا شاملِ تقدیر ہو جانا
مقرر ہے سفر کا اور بے تدبیر ہو جانا

ہزاروں حالتیں دل کی خلشؔ تحریر ہو جانا
ہے مشکل اب سخن کا اور بھی دلگیر ہو جانا

زباں کا تلخ ہو کر اس طرح شمشیر ہو جانا
ہے آساں اس دلِ بسمل کا اب نخچیر ہو جانا

رسائی تیرے کوچے کی نہیں مشکل مگر ہائے
تری حرمت کا میرے پاؤں کی زنجیر ہوجا نا

نہیں اب میرے حق میں دل مرا تو پھر بھلا کیسے
ہے ممکن میرے حق میں پھر رُخِ تصویر ہو جانا

حیاتِ غم رسیدہ ایک لمبی موت ہے لوگو
قیامت ہے قیامت ہونے میں تاخیر ہو جانا

ہے ظاہر اہلِ محفل پر خلاصہ میری غزلوں کا
کٹھن ہے آبِ دیدہ کی خلِشؔ تفسیر ہو جانا

خلِشؔ
اسلام آباد کشمیر
موبائل نمبر؛7889506582

محبت کے سبھی جذبے وطن سے جوڑ دیتا ہوں
کوئی حق میں نہ ہو اس کے، تو اس کو چھوڑ دیتا ہوں
کھلونے اپنے بچوں کے کبھی لاتا ہوں خوش ہو کر
کبھی غصے میں آ کر ان کو خود بھی توڑ دیتا ہوں
لہو سے اپنے گلشن کی کیا کرتا ہوں سیرابی
ہوا کا رخ جدھر بھی ہو میں اس کو موڑ دیتا ہوں
کوئی مذہب ہو یا فرقہ، کبھی آڑے نہیں آتا
وطن کی پاسبانی کے میں رشتے جوڑ دیتا ہوں
وطن کے پاسبانوں پر فدا ہوتا ہوں میں ہر دم
عدو جب سر اٹھاتا ہے، تو اس کو توڑ دیتا ہوں
جو دشمن ہیں وطن کے ان سے امجدؔ اتنا کہہ دینا
بُری نظروں سے جو دیکھے، تو آنکھیں پھوڑ دیتا ہوں

ڈاکٹر امجد علی بابر پونچھی
پونچھ سٹی، جموں
موبائل نمبر؛9469072127

سدا تم پہ مرنے کو دل چاہتا ہے
یہ جی اپنا بھرنے کو دل چاہتا ہے

نہ اس کے سوا ہے کوئی تو مداوا
تمہی پر تو مرنے کو دل چاہتا ہے

جہاں ہے ٹھکانہ یہ تیرا صنم اب
وہاں گھر بسانے کو دل چاہتا ہے

ترے عشق نے جو کیا حال ہے اب
وہ سب ہی سنانے کو دل چاہتا ہے

ٹھکانہ دکھا اپنا طلحہؔ کو کوئی
ترے پاس آنے کو دل چاہتا ہے

جنید رشید راتھر طلحہؔ
آونورہ شوپیان، کشمیر

کہیں سبزہ ،کہیں شبنم ،کہیں خوشبو نکلے
جس طرف میری نظر جائے اُدھر تُو نکلے

تجھ سے ملنے کی تمنا تو بہت ہے لیکن
تیرے دیدار کا واجب کوئی پہلو نکلے

جب ضرورت تھی ،مجھے اس نے سہارا نہ دیا
کتنے کمزور مرے یار کے بازو نکلے

میری راہوں سے اندھیروں کو سمیٹے گا کون
میں نے سورج جنہیں سمجھا تھا وہ جگنو نکلے

اُن چراغوں کی حفاظت بھی خدارا کرنا
روشنی بانٹنے طوفاں میں جو ہر سُو نکلے

گھر سے نکلا تو پلٹ کر نہیں دیکھا میں نے
جس طرح جھاڑ کے دامن کوئی سادھو نکلے

یہ چمکتا ہے اظہارِ خوشی کا شاید
ہنستے ہنستے جو کرنؔ آنکھوں سے آنسو نکلے

پریم کرن
پٹنہ سٹی ، بہار
موبائل نمبر؛9334317153

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال
کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی
خطہ چناب
منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر
جموں
شدید گرمی کی لہر | یورپ میںخطرے کی گھنٹی
بین الاقوامی

Related

ادب نامغرلیات

غزلیات

June 28, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 21, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 14, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?