Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
غرلیات

غزلیات

Mir Ajaz
Last updated: January 18, 2025 10:32 pm
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

حسن کو بے نقاب دیکھ لیا
خوبصورت عذاب دیکھ لیا

روشنی بھر گئی ہے آنکھوں میں
جب سے وہ ماہتاب دیکھ لیا

جب تمہیں دیکھنے کو جی چاہا
ہم نے کِھلتا گلاب دیکھ لیا

جو پڑے عشق کے جھمیلوں میں
حشر اُن کا جناب دیکھ لیا

اُنکی نظروں سے جب ملیں نظریں
اپنا خانہ خراب دیکھ لیا

یہ غمِ زیست کو مٹا نہ سکی
ہم نے پی کر شراب دیکھ لیا

حسن ان کا ہے بے مثال رفیقؔ
عشق بھی لاجواب دیکھ لیا

رفیق ؔعثمانی
سابق آفس سپرانٹنڈٹ
BSNLآکولہ مہاراشٹرا

مجھ سے وہ دور ہی کھڑی ہے ابھی
اپنی تڑپن میں کچھ کمی ہے ابھی
دے گئی تھی جو تیری پہلی جھلک
مجھ میں باقی وہ بے خودی ہے ابھی
عمر تو ڈھل گئی مگر اس میں
نوجوانی سی دلکشی ہے ابھی
تجھ میں اور مجھ میں جو محبت ہے
شکرِ رب ہے ڈھکی چھپی ہے ابھی
اس کو دل دے کے لوٹ آیا میں
اور وہ بیٹھی سوچتی ہے ابھی
وہ جہاں میں نہیں رہا ہے مگر
اس کو ہی آنکھ ڈھونڈتی ہے ابھی
آؤں گا ڈوبنے تو دو سورج
ہر طرف پھیلی روشنی ہے ابھی
میرا ہمدم ابھی سلامت ہے
مجھ کو کوئی نہیں کمی ہے ابھی
میرے قاتل نے کیسے قتل کیا
میری تو سانس چل رہی ہے ابھی

ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادتگنج، بارہ بنکی، یوپی

محفل میں تیری درد کا مارا نہیں گیا
یہ اور بات ہے کہ پکارا نہیں گیا
مٹنے کو دل سے مٹ گئے تمام درد پر
سر سے نشانِ ظربِ سنگ ِ خارا نہیں گیا
کہنے کو زندگی ہے بہت مختصر مگر
ہم سے ہی وقت ِ ہجر گزارا نہیں گیا
میں ہی شکستہ دل بھی اذیت گزار بھی
مجھ سے نباہ عشق کا کارا نہیں گیا
اک وہ ہیں کہ جیتے ہیں میرا سر اُتار کر
اک میںہوں کہ دستاراُتارا نہیں گیا
تعجب نہیں کہ آج تیرے دیدہ خشک ہیں
میں جو گیا کوئی تیرا پیارا نہیں گیا
جس کی عنایتوں سے ہوئے خاک نشیں ہم
اُس کی طرف غزل میںاشارا نہیں گیا ؟
کیا کیا دفن ہے سینۂ فگار میںمنیبؔ
یہ کم نہیں کہ ضبط کا یارا نہیں گیا

مرزاار شاد منیبؔ
بیروہ بڈگام، کشمیر
موبائل نمبر؛9906486481

اے طفل دبستان شوخئی دل اب تو چھوڑ دے
نیا سفر نئی راہوں کی جانب رخ اپنا تو موڑ دے

دریدہ دہنی سے تمہیں وجود کو رہیدہ کرنا ہوگا
اب تو اپنے نظر و فکر کے قفل جمود کو توڑ دے

طلب ریزگاری میں ہر گز تو جان فشانی نہ کرنا
بکھرے ہی اگر سہی در یتیم کو تو ذرا جوڑ دے

دوڑ کر رگوں میں جو لہو بھڑکا دے معصیت کو
ا یسے خونِ حریف کے ہر قطرے کو تو نچوڑ دے

کیف و مستی کو رفیق سفر اپنا بنا تو اے اویسؔ
آئیں جتنے بھی نفس کے سر ان کو تو مروڑ دے

اویس ابن بشیر قادری
آلوچہ باغ، سرینگر، کشمیر

شہر میں ہیں تیرے کوئی ملاقات ہو
کچھ نہ کچھ ہم سے تھوڑی بہت بات ہو

چند ہی لمحے میسر ترے ساتھ ہوں
جن کی صبحیں کہیں ہوں نہ ہی رات ہو

ہجر میں اب گزرتی رہے عمرسب
عشق میں ہی فنا اپنی یہ ذات ہو

خواب تھا یہ مرا ساتھ تیرا رہے
خواب ہی رہ گیا تم مرے ساتھ ہو

مجھہ پہ ڈھائے ہیں تونے ستم ہی ستم
اب کرم اور عنایت کی بھی بات ہو

سامنے وہ مرے آنا چاہتا نہیں
خواب میں ہی نہ کیوں پھر ملاقات ہو

کیسر خان قیس ؔ
ٹنگواری بالا ضلع بارہ مولہ
موبائل نمبر؛6006242157

محبت کے رنگوں میں ڈوبے ہوئے ہیں
یہ دل اور جذبے تو کھوئے ہوئے ہیں

تقدیر کے کھیل میں دل ہار بیٹھا
یہ خوابوں کے قصے بھی سوئے ہوئے ہیں

جو آنکھوں کے منظر میں تھے، وہ نہیں ہیں
کہاں پر نہ جانے وہ کھوئے ہوئے ہیں

محبت کو چاہا، مگر کچھ نہ پایا
یہ باتیں یہ وعدے، تو روئے ہوئے ہیں

جو دل سے ہیں نکلے، وہ الفاظ جھوٹے
یہ شعلے حقیقت میں بُجھتے ہوئے ہیں

ہے اب دل نے سیکھا کہ سب کچھ فنا
یہ سپنے، یہ ارماں سبھی ڈھلتے ہوئے ہیں

ہے پوشیدہ ہر بات خدا کی رضا میں
یہ راز محبت میں جیتے ہوئے ہیں

وانی عرفات ؔ
کچھمولہ ترال پلوامہ ، کشمیر
موبائل نمبر؛9622881110

جائینگے کہاں اب ہم اس سے بھاگ کر
یہی تو ہے ہمارے اعمال کا ثمر

منظر ہمارے دل کے اندر کا ہی تو ہے
عکس جسکا ہر دم دکھے ہے چہرے پر

اک دن تو ہم بھی اسکو چھوڑ جائینگے
یہ جہاں ہوا ہے کس کا داعمی گھر

جو تم نے مجھ سے کبھی دم بھر کے کیا تھا
یہ پیار ہے وہ جسکا ابھی تک رہا اثر

یہ تاج و تخت و ایواں تم کو ہی ہو مبارک
اپنا تو خوش دلی سے کونے میں ہے بسر

ہاتھ آگئیں سدا ہی مایوسیاں صورتؔ
قسمت ہی اپنی تھی کچھ خراب سربہ سر

صورت سنگھ
رام بن جموں
موبائل نمبر؛9622304549

اُلجھا ہوا ہوں میں تو بس چارہ گروں کے بیچ
کیسے بچائوں شیشۂ دل پتھرئوں کے بیچ

کیا کیا نہ حادثے ہوئے مری راہ گزر میں
گزری ہے ساری عمر خار و نشتروں کے بیچ

آباد یہ دنیائے دل دوہی گھڑی رہتی
ذکر میرا آج ہوتا داوروں کے بیج

آئے گا بن کر لشکرِ مظلوم دیکھنا
ظالم بچے گا کب تلک بازی گروں کے بیچ

پہچان مٹ گئی ہے تری ٹوٹ کے سعیدؔ
بکھرا ہوا ہے شیشۂ دل پتھروں کے بیچ

سید احمد سعیدؔ
احمد نگر، سرینگر، کشمیر
موبائل نمبر؛9906726380

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

ادب نامغرلیات

غزلیات

June 28, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 21, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 14, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?