Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
غرلیات

غزلیات

Mir Ajaz
Last updated: December 28, 2024 9:33 pm
Mir Ajaz
Share
9 Min Read
SHARE

بامِ اُلفت پر فلک سے آج پھر اُترا ہے چاند
شاد آنکھیں ہوگئی ہیں، سامنے دیکھا ہے چاند

جس کی دلکش چاندنی سے بن گئے انجم ہزار
آج بزمِ عشق میں وہ شوق سے آیا ہے چاند

حُسن و رعنائی میں یکتا، خوبصورت، دل نشیں
کر نظر جیسا تھا پہلے آج بھی ویسا ہے چاند

اس زمیں پر جو مداوا مل سکا نہ درد کا
وہ مداوا آسماں سے ڈھونڈ کر لایا ہے چاند

چشمِ دل سے دیکھتا تھا جس کو اکثر خواب میں
اس سہانی رات میں کیا خوب وہ نکھرا ہے چاند

آج روشن ہے مری قسمت کا تارا ،اس لئے
حُسن کی سوغات لے کر سامنے بیٹھا ہے چاند

یک بیک شادابؔ غم کے سب اندھیرے چُھٹ گئے
روبرو آ دیکھ میرے جلوہ گر پیارا ہے چاند

شفیع شادابؔ
پازلپورہ شالیمارسرینگر کشمیر
موبائل نمبر؛9797103435

خونِ دل ٹپکا مری آنکھوں سے بینائی گئی
ایسے عالم میں تری تصویر دکھلائی گئی

رات بھر قدموں کی آہٹ کان میں آتی رہی
صبح میرے ہاتھ میں زنجیر پہنائی گئی

کر دیا فرہاد نے تیشے سے اپنا سر قلم
بات جھوٹی تھی مگر یہ بات پھیلائی گئی

ظلمتں ہی ظلمتیں تھیں شہر میں چاروں طرف
یوں ہوا پھر چاندنی سے رات نہلائی گئی

میرے حجرے کے دریچے پھر معطر ہو گئے
جب ہوا کے دوش پر خوشبو تری لائی گئی

میں نے کب جاویدؔ چاہی تھی تجلّی طور پر
کیوں مرے سینے میں پھر یہ آگ دہکائی گئی

سردار جاوید خان
مینڈھر، پونچھ، جموں
موبائل نمبر؛ 9419175198

بس تری یادوں میں ہم غرق رہا کرتے ہیں
اس طرح جان ترے بعد جیا کرتے ہیں
یاد آتے نہیں اندازِ ستم اب اُن کے
دل کے زخموں کو چلو پھر سے ہرا کرتے ہیں
پُر سکوں اور یہ خاموش سا من ہے جو مرا
اس میں طوفان بھی رہ رہ کے اٹھا کرتے ہیں
تم بہت سوچ سمجھ کر ہمیں کھونا یارو
ہم جدا ہو کے نہیں پھر سے ملا کرتے ہیں
کتنے انمول گہر ہیں جو مری پلکوں پر
دردِ تنہائی کی ٹیسوں سے سجا کرتے ہیں
انتظاروں کا فقط لوٹتے رہتے ہیں مزہ
ہم کہاں وصل کے چکر میں پڑا کرتے ہیں
جانتے ہیں کہ وہ ہرگز نہیں آنے والا
ایک ٹُک اس کی مگر راہ تکا کرتے ہیں
یہ ہیں مرجھاتے اسی پر ہی وفا تو دیکھو
جس پہ نازک سے حسیں پھول کِھلا کرتے ہیں
حسنِ اخلاق کا میرے ذرا دیکھو تو اَثر
میرے دشمن بھی مرے حق میں دعا کرتے ہیں
اپنی مرضی سے جب اک سانس بھی لے سکتے نہیں
آخرش کس لئے ہم اتنا اُڑا کرتے ہیں
بن گیا عشق ذکیؔ پیار ہمارا کب کا
اس کا ہم جسم نہیں روح چھوا کرتے ہیں

ذکیؔ طارق بارہ بنکوی
سعادتگنج، بارہ بنکی، یوپی

کتنی پرکیف زندگانی ہے
آپ کی جب سے مہربانی ہے

اشک ڈھلتے ہیں ایسے گالوں پر
گویا شعلوں پہ بہتا پانی ہے

آپ کی ہم سے تھی شناسائی
بات سچ ہے مگر پرانی ہے

حسن پہ ناز مت کرو اتنا
یہ نہ بھولو کہ حسن فانی ہے

چاہے جتنا بھی تم جتن کر لو
جان تو ایک روز جانی ہے

میری آنکھوں میں اشک ہیں لیکن
تیری آنکھوں میں کیسا پانی ہے

سن سکو گے نہ داستانِ رفیق ؔ
یہ بڑی غم زدہ کہانی ہے

رفیقؔ عثمانی
سابق آفس سپرانٹنڈت BSNL
آکولہ، مہاراشٹرا

زلف بکھراکے حسیں شہر میں بلکھاتی پھرے
سر پہ فیشن کا دو پٹا بھی وہ لہراتی پھرے
قدرتی رنگ پہ نو رنگ چڑھانے کے لئے
اک نہیں چار دکانوں پہ نظر آتی پھرے
جب تکے آئینہ وہ عکس بھی ان کو ہی تکے
حسن نکھراجو ذرا اور بھی نکھراتی پھرے
عام تقریب کوبھی خاص بنانے کے لئے
خوش نما چہرہ بناکے وہ تو اِتراتی پھرے
نرم پائوں کی چھمک سے کئی شعلے بھڑکے
آتے جاتے نو جوانوں کو بھی لہکاتی پھرے
ہر گلی کوچے میں ہوتے ہیںحسیں کے چرچے
غیر حاضر میں بھی سپنے یونہی دکھلاتی پھرے
دیکھ پستی سے حسیں چاند بلندی پہ دِکھے
پرچمِ عشق جہاں میں یہی پھہراتی پھرے
شادؔ اب بس بھی کرو کھینچ دو سارے پردے
اِ س کے دم سے ہی یہ دنیا بھی تو اِترا تی پھرے

خطاب عالم شا دؔ
مغربی بنگال
موبائل نمبر؛9339966186

زخم دے کر دوا نہیں کرتا
میں کسی سے وفا نہیں کرتا
چوٹ کھانا مِرا مقدر تھا
اس لئے میں گِلہ نہیں کرتا
چند ہی پھول کھِلتے ہیں ورنہ
باغ سارا کھِلا نہیں کرتا
آپ تو خیر غیر ہیں صاحب
میں تو خود سے وفا نہیں کرتا
آپ تو ابرِ کرْم ہیں مالک
آپ سے اِلتجا نہیں کرتا
جب دُکھوں کا پہاڑ ٹوٹتا ہے
کون ہے؟ جو دُعا نہیں کرتا
جو مِرے دِل میں قید ہو جائے
میں اُسے پھر رِہا نہیں کرتا
عشق ہو یا شراب ہو اِندرؔ
میں کبھی یہ نشہ نہیں کرتا

اِندرؔ سرازی
پرشولہ، ضلع ڈوڈہ، جموں
موبائل نمبر؛7006658731
ای میل؛ [email protected]

گھر گھر میں بیداری رکھ
عقبیٰ کی تیاری رکھ

اوپر والا پھل دے گا
اپنی محنت جاری رکھ

آئیں گے اچھے دن بھی
بس عہدہ سرکاری رکھ

چغلی غیبت مہلک ہیں
’’پاس نہ یہ بیماری رکھ‘‘

چین وسکوں گر چاہیے تو
اپنوں سے ہوشیاری رکھ

وقت مصیبت جو دے ساتھ
بس ان سے ہی یاری رکھ

جو ہے ابھی طفلِ مکتب
بوجھ نہ اس پر بھاری رکھ

میرے نبیؐ کی سنت ہے
احسنؔ تو بھی داڑھی رکھ

افتخار حسین احسن
موبائل نمبر؛ 6202288565

اے دل تو ہنوز محوِ گردش اغیار ہے
پھر کیونکر تجھ میں پیدا انتشار ہے

نظریں آس کی جمائی ہے تم نے کہاں
ذرا دیکھ تو سہی کس کا طلبگار ہے

تمنائی تُو ابھی تک مال و منال کا ہے
دل رعب و سطوت کا خواستگار ہے

کاسئہ قلب ہر سو پھرا رہے ہو نادان
اس در کے سوا کون تیرا مددگار ہے

چاہ ہے تبدل کا طوفان بپا ہو جائے
اے اویسؔ تجھے کس کا انتظار ہے

اویسؔ ابن بشیر قادری
آلوچہ باغ، سرینگر، کشمیر

تم جو آتے تو مے کشی ہوتی
اس طرح تم سے دوستی ہوتی
صبح سے شام تک ستمگر کی
اب نہیں مجھ سے چاکری ہوتی
اشک آنکھوں سے بہہ رہے ہیں مرے
وہ رفاقت بھی دائمی ہوتی
مری بربادی کے جنازے وہ
اپنے کوٹھے سے دیکھتی ہوتی
اپنی اوقات میں ہی رہتا ہوں
ورنہ یہ رات نوچتی ہوتی
کاش وہ فن بھی مجھ کو آ جاتا
مثلِ قندیل زندگی ہوتی
کل اجالے جہاں کو بانٹے تھے
ورنہ آنگن میں روشنی ہوتی
خامشی ہر طرف یہ کہتی ہے
” تم جو آتے بڑی خوشی ہوتی “
اس سے گر لو لگا لئے ہوتے
ایسی حالت نہ قادریؔ ہوتی

سعید قادری
صاحب گنج مظفرپور بہار
موبائل نمبر؛9262934249

قلبِ نازک پر ہیں چوٹ کھائے ہوئے
ہم عصر جب سے میرے پرائے ہوئے

میں نے ویرانوں میں ہے تلاشا اُنہیں
مجھ کو حاصل فقط اُن کے سائے ہوئے

بستی بستی سے واقف وہ تھے خوب تر
راستے اُن کے تھے سب آزمائے ہوئے

گوشۂ گمنامی میں آج تنہا ہوں میں
مجھ سے انجان گھر تک کے سائے ہوئے

مات دے گا کوئی مجھ کو ممکن نہیں
ہاتھ میرے ہیں اَب آزمائے ہوئے

ایسی صورت میں صورتؔ ہوں میں آجکل
میرے خود کے ہیں آسیب لائے ہوئے

صورت ؔسنگھ
رام بن جموں
موبائل نمبر؛9622304549

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

ادب نامغرلیات

غزلیات

June 28, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 21, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 14, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?