Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
غرلیات

غزلیات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 24, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 رنگ چہرے پر کئی آنے لگے جانے لگے
جانے کیا یاد آ گیا ان کو کہ شرمانے لگے
 
ہم سہارے کی انہیں کیسے نہ کرتے پیشکش
وہ حیا سے یا ادا سے ایسے بل کھانے لگے
 
جانے کیوں یکلخت اس نے یوں نگاہیں پھیر لیں
ہم اچانک بھیڑ میں تنہا نظر آنے لگے
 
راستہ اپنا نظر آیا نہیں دن میں جنہیں
رات آئی تو ہمیں ہی راہ دکھلانے لگے
 
میرے بارے میں کئی لوگوں نے جو کچھ بھی کہا
وہ کہ تعریفیں ہیں یا الزام، افسانے لگے
 
ہو گئے بلراج ہم ان کے حوالے ایک دن
وار کرنے والے اتنے جانے پہچانے لگے
 
  بلراجؔ بخشی
۱۳/۳، عید گاہ روڈ ، آدرش کالونی، اُدہم پور- ۱۸۲۱۰۱(جموں کشمیر) Mob: 09419339303
email: [email protected]
 
 
 
 
بزم میں آئے   ذکر یار کے ساتھ
جام لائے  ہیں ہم خمار کے ساتھ
تھی رقیبوں سے بز م میں رونق
پھول برسے تھے خار خار کے ساتھ
ہیں میسر سکون کے لمحے 
کھیلنا بھی ہے انتشار کے ساتھ
سانپ چپکا ہے صندل سے
کوئی لپٹا ہے اقتدار کے ساتھ
ایک شعلہ تھا میرے پہلو میں
کس نے دیکھا ہے خاکسار کے ساتھ
عام لوگوں کا حال کیا ہوگا
ہوگیا ہے د ھوکہ شہر یار کے ساتھ
بہہ رہا ہے یہاں لہو عادلؔ
ایک مدت سے آ بشار کے ساتھ
 
اشرف عادلؔ 
کشمیر یونیورسٹی،حضرت بل سرینگر
موبائل:9906540315 
 
قطرہ قطرہ تیری آنکھوں سے نکلتے رہنا
ہم چراغوں کا مقدر ہے کہ جلتے رہنا
منزلِ عشق فقیروں کو ملا کرتی ہے
ہم سے دیوانوں کا تو بس کام ہے چلتے رہنا 
باغباں تو نے کہاں سے یہ ڈھب سیکھ لیا
اپنے پیروں تلے کلیوں کو مسلتے رہنا
موجِ دریا تو مسافر سے اْلجھتی کیا ہے
ہم نے سیکھا ہے چٹانوں سے سنبھلتے رہنا 
آج شعلوں نے جو گھیرا ہے تو یاد آیا ہے
آگ کی لو پہ پتنگوں کا مچلتے رہنا
سرد موسم میں بھی ناسور پنپتے دیکھے
موسمِ گْل میں بھی زخموں کا اْبلتے رہنا
جانِ جاویدؔ جو مل جائے تو کہنا اب بھی
ہم نے چھوڑا نہیں نیزوں پہ اْچھلتے رہنا 
 
سردار جاویدؔ خان 
رابطہ؛ مینڈھر،پونچھ،9697440404
 
 
 
 
 
گلشن پہ مہربان یہ موسم نہیں ہوا
پھولوں کے ساتھ جو ہوا کچھ کم نہیں ہوا
آدم کی خطا اب تلک تڑپاتی ہے اسے
ابلیس اپنے جرم پہ برہم نہیں ہوا
لاکر حصارِ ذات میں قیدی بنا دیا
خلدِ بریں میں مطمئن آدم نہیں ہوا
موجود ہی نہیں ہے دل سینے میں اس لئے
بربادیٔ چمن سے کوئی غم نہیں ہوا
ہے محوِ آرائش کوئی جلوہ گر سدا
جو کائنات میں ہوا یک دم نہیں ہوا
 فطرت کے اصولوں سے وہ مجبور تھا شاید
جو آشنا تو تھا مگر محرم نہیں ہوا
دانشؔ عجیب اس کا ہے انداز گفتگو
اُس نے بہت کہا مگر برہم نہیں ہوا 
 
سید وقار دانشؔ
گورنمٹ ڈگری کالج کنگن
رابطہ نمبر؛7298762449
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ قصبہ میں پانی کی شدید قلت عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ،انتظامیہ سے توجہ کی اپیل
پیر پنچال
کلائی پونچھ میں شدید بارش سے 2مکان منہدم
پیر پنچال
راجوری۔سرنکوٹ سڑک پر پسی کا قہر،نجی گاڑی ملبہ کی زد میں آگئی| جانیں معجزانہ طور پر بچ گئیں،تعمیراتی کمپنی اور گریف کے خلاف نعرے بازی
پیر پنچال
کوٹرنکہ بس سٹینڈ میں ہولناک آتشزدگی، تین منزلہ مکان خاکستر، نوجوانوں کا احتجاج فائر سروس کی غیر موجودگی پر حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ،یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم
پیر پنچال

Related

ادب نامغرلیات

غزلیات

May 31, 2025
غرلیات

غزلیات

May 24, 2025
غرلیات

غزلیات

May 17, 2025
غرلیات

غزلیات

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?