Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
غرلیات

غزلیات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 5, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
مدت ہوئی ہے تم بھی رگ جاں سے دور ہو
لیکن میرے وجود میں شامل ضرور ہو
 
لوگوں سے کیا کہوں میں تیری کیا مثال دوں
تجھ سا کوئی تو ہو، جسے تجھ سا غرور ہو
 
محفل میں چار سو ہے اندھیرا بچھا ہوا
رخ سے جو تم نقاب اٹھاو تو نور ہو
 
اک عمر کٹ گئی ہے اسی انتظار میں
شاید میرے  ہی دل میں تمہارا ظہور ہو
 
گر ہو سکے تو ساتھ چلو تم بھی دو گھڑی
ممکن ہے پھر یہ آگ کا دریا عبور ہو
 
منصف تمھیں ہی دار پہ کھینچیں گے دیکھنا
تم بے گناہ ہو کہ تمہارا قصور ہو
 
اک شمع کیا جلی کہ پتنگے مچل گئے
یا رب میرے غنیم کو اتنا شعور ہو
 
قیمت نہیں ہے کچھ بھی جو ثابت رہے جاویدؔ
اس دل کے آئینے کو کہو  چور چور ہو
 
سردار جاوید خان
مینڈر، پونچھ
رابطہ؛  9419175198
 
اشک کو آنکھ کی دہلیز پہ لایا نہ کرو 
دل کے حالات زمانے کو بتایا نہ کرو
 
اپنی آنکھوں میں حسیں خواب سجایا نہ کرو 
پیار کا تاج محل دل کو بنایا نہ کرو
 
خوشبوئے عشق بھی ہے عطر  کی خوشبو جیسی 
سخت دشوار ہے اے یار چھپایا نہ کرو
 
خود ہی سانپوں کو بلا لیتے ہو اپنے گھر میں 
پیڑ چندن کے تم آنگن میں لگایا نہ کرو
 
رب تو ہے شافی ٔمطلق، ہے شفا بخش وہی 
سر درِ غیر پہ تم اپنا جھکایا نہ کرو
 
خواب کے جتنے گھروندے ہیں بکھر جائیں گے 
اپنی پلکوں پہ کوئی خواب سجایا نہ کرو 
 
لڑکیاں ہوتی ہیں گر شیش محل کی مانند 
پیار سے دیکھو نظر بد تو   لگایا نہ کرو
 
بوندا باندی بھی مقدر میں نہیں ہے زریاب ؔ
اپنے آنگن میں یہ برسات سجایا نہ کرو
 
 ہاجرہ نور زریاب
آکولہ مہاراشٹر 
رابطہ9922318742 
 
 
جدا نہ ہوکے بھی جدا ہوئے ہیں
بھری محفل میں جو تنہا ہوئے ہیں
 
یہ تم پر ہی ستم نہیں اے دوست
وہ ہم سے بھی اکثر خفا ہوئے ہیں
 
کچھ وہ بھی نہیں تھے ہدف پہ ہمارے
کچھ تیر ہم سے بھی خطا ہوئے ہیں
 
ضیائیؔ کو ملتا ہے بس تیرا سہارا
ہم مجبور جب بھی اے خدا ہوئے ہیں
 
امتیاز احمد ضیائی
پونچھ، 9697618435
 
 
کشتی کو اگر اْس کے اشارے نہیں ہوتے 
قِسمت میں مِر ی آج کنارے نہیں  ہوتے
 
کچھ لوگ تو جْگنو ہی پہ کرتے ہیں قناعت 
ہر شخص کی قِسمت میں سِتارے نہیں ہوتے
 
لوگوں کے دِلوں میں جو کدْورت یہاں ہوتی 
جھیلوں میں محبت کے شکارے نہیں ہوتے
 
اْمیدِ وفا ہوتی ہے پابندِ وفا سے 
جو غیر کے ہو جائیں ہمارے نہیں ہوتے
 
ہمت ہے اگر تجھ میں تو گرد اب سے لڑ جا 
ساحل پہ کھڑے رہ کے نظارے نہیں ہوتے
 
اس طرح بکھرتی نہیں رشتوں کی یہ مالا 
گر توْ نے معاملات اْبھارے نہیں ہوتے
 
ہوتا جو کسی میں کوئی ہمدردی کا جذبہ 
دْنیا میں کہیں درد کے مارے نہیں ہوتے
 
رکھتے ہیں تغافل میں بھی پوشیدہ تعلق 
اک جیسے بھری بزم میں سارے نہیں ہوتے
 
پرویز مانوسؔ
آزاد بستی نٹی پورہ سرینگر موبائل :- 9419463487
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ قصبہ میں پانی کی شدید قلت عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ،انتظامیہ سے توجہ کی اپیل
پیر پنچال
کلائی پونچھ میں شدید بارش سے 2مکان منہدم
پیر پنچال
راجوری۔سرنکوٹ سڑک پر پسی کا قہر،نجی گاڑی ملبہ کی زد میں آگئی| جانیں معجزانہ طور پر بچ گئیں،تعمیراتی کمپنی اور گریف کے خلاف نعرے بازی
پیر پنچال
کوٹرنکہ بس سٹینڈ میں ہولناک آتشزدگی، تین منزلہ مکان خاکستر، نوجوانوں کا احتجاج فائر سروس کی غیر موجودگی پر حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ،یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم
پیر پنچال

Related

ادب نامغرلیات

غزلیات

May 31, 2025
غرلیات

غزلیات

May 24, 2025
غرلیات

غزلیات

May 17, 2025
غرلیات

غزلیات

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?