Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

غزلیات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 29, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
فیصلہ ہے کہ ترے دل میں ٹھہرنا ہے مجھے
اور اک  درد کے عالم سے گزرنا ہے مجھے
 
رات کیا جانے ابھی کام ہے کتنا باقی
شام کو ڈوبنا ہے صبح اُبھرنا ہے مجھے 
 
ایک طوفاں سے ہے مجھ کو بھی پرانی رنجش
یہ اگر وہ ہے تو پانی میں اُترنا ہے مجھے
 
میرا کمرہ ، میری راتیں، میری نیندیں ہیں مگر
میرے ہی خواب ڈراتے ہیں تو ڈرنا ہے مجھے
 
ان کی نظروں میں اگر رہنا ہے پھولوں کی طرح
روز  خوشبوؤں کی مانند بکھرنا ہے مجھے
 
جب سے قسطوں میں ہی ملنے لگیں سانسیں بلراجؔ
روز جینے کے لیے روز ہی مرنا ہے مجھے
 بلراج ؔبخشی
۱۳/۳، عید گاہ روڈ ، آدرش کالونی، اُدہم پور- ۱۸۲۱۰۱(جموں کشمیر)
 Mob: 09419339303
email: [email protected]
 
 
اظفر کاشف پوکھریروی 
بی ایڈ کالیج بڈگام سرینگر
 
 
 
اک مسلسل عذاب تھا کیا تھا
میری آنکھوں میں خواب تھا کیا تھا
پھول جس کو سمجھ رہا تھا میں
وہ تمہارا شباب تھا کیا تھا
کوئی سن کر کبھی نہ کچھ بولا
پتھروں سے خطاب تھا کیا تھا
لوگ اس کو گھٹا سمجھتے تھے
وہ تمہارا نقاب تھا کیا تھا
ہم حقیقت جسے سمجھتے تھے
جسم و جاں میں سراب تھا کیا تھا
نشہ کیوں تھا کسی کی باتوں میں
وہ بھی جامِ شراب تھا کیا تھا
میں اگر ہار ہوں تو کیسی ہوں
وہ اگر کامیاب تھا کیا تھا
اس نے دریا سے کیوں نظر پھیری
اس کے چلّو میں آب تھا کیا تھا
کیوں سماعت کی پیاس بھڑکی تھی
تیرا لہجہ سحاب تھا کیا تھا
 
سید بصیرالحسن وفاؔ نقوی
ہلال ہائوس مکان نمبر ۱۱۴/۴
نگلہ ملاح سول لائن 
علی گڑھ یوپی موبائل:9219782014
 
 
وہ کہ ہر پل مری سانسوں میں رواں رہتا ہے
میرے اندر ہی مرا دشمنِِ جاں رہتا ہے
 
پھیر لیں تم نے جو نظریں تو بکھر جائے گا
خواب آنکھوں میں بہت دیر کہاں رہتا ہے
 
دیکھتا ہوں تری صورت تو نکھر جاتا ہوں
دلِ افسردہ میں اک سوزِ نہاں رہتا ہے
 
ایک پیماں ہے کہ مرنے نہیں دیتا ورنہ
غمِ فرقت میں بھلا کون یہاں رہتا ہے
 
عشق ہو جائے تو پھر جان بھی جا سکتی ہے
اس تجارت میں کہاں سود و زیاں رہتا ہے
 
اجنبی کون ہو، اس شہر سے نسبت کیسی
تم کو معلوم ہے جاویدؔ کہاں رہتا ہے؟
 
سردار جاوید خان
پتہ: مہنڈر،  پونچھ 
رابطہ؛ 9697440404
 
 
تمنّاؤں میں الجھے سینئہ صد چاک کے قصّے
سناؤں آ تجھے دلبر دلِ بے باک کے قصّے
 
بہت مشہور ہیں لیلیٰ و مجنوں کے فسانے، پر
سناتی ہے خودی اکثر خدائے پاک کے قصّے
 
ڈُبویا خود ستائی نے تجھے اے عاشقِ بے بس
سخن ور گنگناتے ہیں شہ ِ لولاکؐ کے قصّے
 
نگاہوں سے ٹپک جاتے ہیں ارمانوں کے پیمانے
جو گھُل جاتے ہیں اشکوں میں خس و خاشاک کے قصّے
 
تغزّل ہے بجا لیکن تغیّر کے احاطے میں
وگرنہ پھر قلم لکھتا ہے بیجا خاک کے قصّے
 
یہی ابرارؔ حق ہے ، حق ادا تجھ سے نہ ہو پایا
سناتے ہو کبھی اپنے، کبھی املاک کے قصّے
 
خالد ابرارؔ
چرار شریف، بڈگام۔
موبائل نمبر؛9622442104
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راہل گاندھی پونچھ وارد، گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا کیا دورہ
تازہ ترین
مربوط کاوشوں سے شعبہ سیاحت کو 6 سے 12 مہینوں میں بحال کیا جا سکتا ہے: رکن اسمبلی پہلگام
تازہ ترین
مبینہ طبی غفلت کے باعث پارس ہسپتال سرینگر میں مریض کی موت، اہلخانہ سراپا احتجاج، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے مداخلت کا مطالبہ
تازہ ترین
حبہ کدل میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
تازہ ترین

Related

نظم

نظمیں

May 17, 2025
نظم

نظمیں

May 10, 2025
نظم

نظمیں

April 26, 2025
نظم

نظمیں

April 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?