دستِ عیار پہ بیعت نہیں کی جاسکتی 
	حسنِ فطرت سے بغاوت نہیں کی جاسکتی 
	ہم کو ہر گام پہ پتھر کے خریدار ملے 
	شیشۂ دل کی  تجارت نہیں کی جاسکتی 
	یہ تو تہذیب کا ہے دور صدی امن کی ہے 
	اب حریفوں سے بغاوت نہیں کی جاسکتی 
	ورنہ محشر کی صدا عہد مرا دیتا ہے 
	حشر سے پہلے قیامت نہیں کی جاسکتی 
	بغض اور کینہ یہی کام شریفوں  کا ہے 
	اب شریفوں سے شرافت نہیں کی جاسکتی 
	جن کے جلوؤں میں محبت کی تمنا بھی نہ ہو 
	ان پہ برباد بصارت نہیں کی جاسکتی 
	کوئی چھپ کر پسِ دیوار ہے بیٹھا عادل ؔ
	سامنے والے سے حجت نہیں کی جاسکتی 
	اشرف عادل 
	کشمیر یونیورسٹی حضرت بل سرینگر کشمیر 
	رابطہ؛ 9906540315
	دستِ عیار پہ بیعت نہیں کی جاسکتی 
	حسنِ فطرت سے بغاوت نہیں کی جاسکتی 
	ہم کو ہر گام پہ پتھر کے خریدار ملے 
	شیشۂ دل کی  تجارت نہیں کی جاسکتی 
	یہ تو تہذیب کا ہے دور صدی امن کی ہے 
	اب حریفوں سے بغاوت نہیں کی جاسکتی 
	ورنہ محشر کی صدا عہد مرا دیتا ہے 
	حشر سے پہلے قیامت نہیں کی جاسکتی 
	بغض اور کینہ یہی کام شریفوں  کا ہے 
	اب شریفوں سے شرافت نہیں کی جاسکتی 
	جن کے جلوؤں میں محبت کی تمنا بھی نہ ہو 
	ان پہ برباد بصارت نہیں کی جاسکتی 
	کوئی چھپ کر پسِ دیوار ہے بیٹھا عادل ؔ
	سامنے والے سے حجت نہیں کی جاسکتی 
	اشرف عادل 
	کشمیر یونیورسٹی حضرت بل سرینگر کشمیر 
	رابطہ؛ 9906540315
	غزل آج ایسی سنا جاؤں گا
	سخنور سبھی کو بنا جاؤں گا
	سنو دل پہ الفت میں گزری ہے کیا
	صنم آج تجھ کو بتا جاؤں گا
	میں روتا رہا اور تو ہنستا رہا
	تجھے آج میں بھی رُلا جاؤں گا
	بلا سے اگر تو نہ میرا ہوا
	زمانے کو اپنا بنا جاؤں گا
	بہت تہمتیں ہم پہ لگتی رہیں
	میں الزام تم پر لگا جاؤں گا
	مبارک تمہی کو تمہارا محل
	میں بستر زمیں پر لگا جاؤں گا
	پلایا زہر اور کہا چائے ہے
	سیاست میں تیری مٹا جاؤں گا
	ستایا ہے بسملؔ کو تم نے بہت
	مگر آج تم کو ستا جاؤں گا
	پریم ناتھ بسملؔ
	مہوا، ویشالی۔ بہار
	موبائل نمبر۔8340505230
	ہر کوئی اس سے کِتنا پریشان ہے
	روک لو آنے والا جو طُوفان ہے!!
	آگ ہی آگ ہے ، اور یہ اہلِ جَنوں 
	کودتا  ہے جو اس میں وہ نادان ہے
	آگئے ہیں مُجھے راس یہ رنج وغم
	مُدتوں سے مری ان سے پہچان ہے
	حق و باطل میں کرتا نہیں فرق جو
	ایسا  اِنسان بھی کوئی انسان  ہے
	جس سے کوئی خطا بھی نہ سرزد ہوئی!
	کیا کہیں کِس لئے وہ پشیمان ہے؟
	ہے روبینہؔ اسی کا یہ گھر پھر بھی وہ
	اپنے ہی گھر میں  جیسے کہ مہمان ہے
	روبینہ میر
	راجوری،جموں وکشمیر
	دِل یادوں میں کھویاکب سے 
	قدم قدم پررویاکب سے
	وادی سے جو نِکلا ہُواہے
	خاموشی سے رویاکب سے 
	یاد آتیں ہیں گُزری باتیں 
	دامن اپنا بھِگویا کب سے
	کیا کہہ دوں اس بھنور میں ہم نے 
	کشتی کو ہے ڈبویا کب سے
	یادوں کے اشکوں سے ہم نے 
	اِس چہرے کودھویا کب سے
	مجھ کو کچھ اب یاد نہیں ہے
	میں نے خود کو کھویاکب سے 
	اشکوں کو ہتاشؔ ہے ہم نے 
	پلکوں پر یہ پِرویا کب سے 
	پیارے ہتاشؔ
	دور درشن لین، گاندھی نگر جموں
	موبائل نمبر؛8493853607
	پرانے خواب کی پھر سے نئی تعبیر لکھتے ہیں
	چلو اپنے مقدر میں کوئی زنجیر لکھتے ہیں
	یہ ممکن ہے کہ میرے درد کا کچھ حل نکل آئے
	مرے قاتل تمہارے نام کی تفسیر لکھتے ہیں
	"مجھے سیرابیوں میں تشنگی محسوس ہوتی ہے" 
	یہ شدت میں نہیں لکھتا یہ حضرت میرؔ لکھتے ہیں
	مؤرخ جب بھی لکھتے ہیں کبھی تاریخ ماضی کی
	نجانے کیوں مجھے رانجھا تمہیں کو ہیر لکھتے ہیں
	خدایا چھین لے ان سے یہ پندارِ خداوندی
	ترے بگڑے ہوئے بندے یہاں تقدیر لکھتے ہیں
	 ہمارے پاس تو کچھ بھی نہیں جاویدؔ دینے کو
	تمہارے نام اپنے درد کی جاگیر لکھتے ہیں
	سردارجاویدخان
	پتہ، مہنڈر، پونچھ
	رابطہ، 9419175198
	زیست میں جو عذاب ہوتا ہے
	آزمائش کا باب ہوتا ہے
	چاند کو دیکھ لو من سے
	اصل میں آفتاب ہوتا ہے
	بول ،کیا ہے بولنا تم کو
	ہاتھ میں جب گلاب ہوتا ہے
	اس کے نقشِ قدم پہ چل پڑا جو  ہو
	وہ بلا شک کامیاب ہوتا ہے
	یہ امانت جو دی ہے اللہ نے
	اس کا آخر حساب ہوتا ہے
	دل سے جب یاد دور ہوتی ہے
	جسم میں اضطراب ہوتا ہے
	زیست بارے میں کیا کہوں تم سے
	ظلم تو بے حساب ہوتا ہے
	بھول جاتا سبھی ہے بسمل ؔجی
	سامنے جب جناب ہوتا ہے
	سید مرتضیٰ بسمل
	شعبہ اردو ساؤتھ کیمپس کشمیر یونیورسٹی
	موبائل نمبر؛9596411285
	درد جگر کا سہہ لیتے ہیں
	تھام کے دل کو رہ لیتے ہیں
	لفظ نہیں یہ انگارے ہیں 
	آپ جو ہنس کر کہہ لیتے ہیں
	اشکوں کی ٹھنڈی لہروں میں
	چپکے سے ہم بہہ لیتے ہیں
	ترش رویوں کی تلخی کے 
	تیر جگر پر سہہ لیتے ہیں
	ہجر کے جہنم زا لمحوں کو
	خاموشی سے سہہ لیتے ہیں
	حوصلہ پھُولوں کا ہے کاشف ؔ
	بند کتب میں رہ لیتے ہیں
	اظفر کاشف پوکھریروی 
	موبائل نمبر؛9149833563
	اُسے  بھی کچھ گلہ  تھا 
	میں بھی تھوڑا خفا  تھا 
	وہ بھی ضد پہ اڑی تھی 
	میں بھی ضد پہ اڑا  تھا 
	ہمارے درمیاں اب 
	زرا سا فاصلہ تھا 
	وہ میرے سامنے تھی 
	میں اُس کو چھو رہا تھا 
	پھر اُس کے بعد میں نے 
	اُسے بوسہ دیا تھا 
	 اِندرؔ سرازی 
	ضلع ڈوڈہ، پریم نگر 
	موبائل نمبر؛ 7006658731