یہ جو اِنبِساط ہے 
	چار دن کی بات ہے 
	ہر قدم پہ مات ہے 
	بس یہی حیات ہے 
	باقی سب ڈھکوسلہ 
	اِک خدا کی ذات ہے 
	سب اُسی کے کھیل ہیں 
	دِن کہیں پہ رات ہے 
	تجھ سے کیا مقابلہ 
	تُو اندھیری رات ہے 
	اِس جفا پرستی میں 
	کون خوش صِفات ہے 
	مختصر سی بات ہے 
	زیست ہی ممات ہے 
	اِندرؔ اِس زمانے میں 
	کون کِس کےساتھ ہے 
	اِندرؔ سرازی 
	پریم نگر، ضلع ڈوڈہ، جموں 
	موبائل نمبر:  7006658731
	جہاں پر بپھری لہروں سے کنارا بات کرتا ہے 
	سفینے سے وہاں طوفاں کا دھارا بات کرتا ہے
	خدا ناراض ہونے سے سہارے ٹوٹ جاتے ہیں
	خدا کی مہربانی سےسہارا بات کرتا ہے 
	میری ذہنی سماعت میں بہت طاقت ہے سننے کی
	نظرجب دیکھتی ہے ہر نظارا بات کرتا ہے 
	محبت میں کبھی ایسا حسیں موقع بھی آتا ہے
	زباں خاموش رہتی ہے اشارا بات کرتا ہے 
	کبھی کالی گھٹائیں گھر کے سورج ڈھانک لیتی ہیں
	کبھی راتوں میں اک روش. ستارا بات ہے 
	وہ کچھ کہنا بھی چاہے تو حیا آجا تی ہے آڑے
	کسی سے کُھل کے کب غیرت کا مارا بات کرتا ہے
	نظر سے بات ہوتی ہے مگر زریاب ؔیہ سچ ہے 
	اکیلے میں بدن سارے کا سارا بات کرتا ہے
	ہاجرہ نور زرؔیاب 
	آکولہ مہاراشٹر انڈیا،موبائل نمبر؛09922318742
	نگاہِ شوق کی رنجش نے مارا
	بدلتے دور کی گردش نے مارا
	کسی دشمن کا کیوں میں نام لے لوں
	مجھے احباب کی سازش نے مارا
	حصولِ آسماں تھی کب تمنّا
	زمیں پر رینگتی خواہش نے مارا
	ابھی رختِ سفر باندھا نہیں ہے
	کہ آکر حدِ پیمائش نے مارا
	میں مٹی کے گھروں میں پل چکا ہوں
	مجھے محلوں کی آرائش نے مارا
	بُھلانے سے نہیں بھولے گا اے دل
	وہ گل رو جس کی زیبائش نے مارا
	جسے آفاقؔ ہم سمجھے تھے ہمدم
	اسی کی سرپھری کاوش نے مارا
	آفاق دلنوی
	دلنہ بارہمولہ کشمیر