اُن کو دیکھے بِناجی بہلتانہیں 
	اِس نظرمیں کوئی اَب ٹھہرتانہیں
	اُن سے جب سے محبت ہوئی
	دل بِنا ان کے تب سے مچلتا نہیں
	ہے سمائی یہ دُھن کیسی دلدار کی
	اب کسی دُھن پہ یہ دِل دھڑکتانہیں
	ایک عالم بپا بے قراری کاہے
	لاکھ کوشش کریں کچھ بھی بنتا نہیں
	خوب سمجھایا تھا دل کو صورتؔ، مگر
	دل تو دل ہے کبھی خُو بدلتا نہیں
	صورت سنگھ
	رام بن، موبائل نمبر؛9419364549
	کیوں عداوت رکھیں زمانے سے
	   تیر کو عشق ہے نشانے سے
	ایک دن دل کو چین آتا تھا
	باغ میں تتلیاں اُڑانے سے
	ہے مصیبت اگر تو کیا ہوگا
	سر پہ یوں آسمان اٹھانے سے
	آج مایوس ہو کے لوٹا ہوں
	میں محبت کے آستانے سے
	اُس کو کوئی فرق نہیں پڑتا
	یاد رکھنے سے بھول جانے سے
	دشمنی ہی عزیز ٹھہری ہے
	اس ستمگر کے دوستانے سے
	میرے یاروں کو کیا ملا تابشؔ
	مجھ کو منظر سے یوں ہٹانے سے
	جعفر تابش 
	مغلمیدان کشتواڑ،موبائل نمبر؛ 8492956626
	مجھ سے جدا مرا دلِ آزار ہو گیا 
	جینا ہوا یہ حال کہ دشوار ہو گیا
	جو دوست تھا وہ ہوگیا دشمن ،یہ کیا ہوا 
	دشمن جو تھا ہمارا وہ غم خوار ہو گیا
	اچھا وہ ہو سکے گا نہ ہر گز علاج سے 
	اُلفت میں تیری آج جو بیمار ہو گیا 
	تھا وقت آخری اور ہم روتے رہ گئے 
	چلنے کو جب کہ قافلہ تیار ہو گیا
	ثابت قدم رہااور آزاد کر دیا
	جس وقت گرم قتل کا بازار ہو گیا   
	کانٹے کی طرح ان کو کھٹکتا ہے آنکھ میں 
	پرویزؔ جب سے صاحبِ کردار ہو گیا
	پرویز یوسفؔ
	کنٹریکچوَل لیکچرر گورئنمنٹ ماڈل 
	ہائیر سیکنڈری اسکول چندوسہ بارہ مولہ۔
	موبائل نمبر؛9469447331
	دیکھو یہ کیسا حال ہے
	ہر کوئی یاں بے حال ہے
	اپنوں کی باتیں غیر سی
	ناسُر کہیں نا تال ہے
	ہے زندگی کی شام اب
	لوٹائوں تیرا مال ہے
	کھویا بھی کچھ،پایا بھی کچھ
	کیا عشق کا جنجال ہے
	یہ زندگی کیا زندگی
	تیرا بچھایا جال ہے
	تنویرؔ لٹکا اس طرح
	جیسے کہ اُدھڑی کھال ہے
	تنویرؔ الاسلام بٹ
	رام باغ، با لا سرینگر
	موبائل نمبر؛7006916505
نظم
	امن کی صبح چین کی شام، کشمیر کے نام
	خوشیوں سے مہکا ہر گام، کشمیر کے نام
	خون سے لت پت موسم یا رب چَھٹ جائیں
	گھر گھر راحت اور آرام، کشمیر کے نام
	بستی بستی پیار محبت گونج اُٹھے 
	ولیوں کے اقوال کلام، کشمیر کے نام
	اُجڑے آنگن پھر سے ہوں آباد و شاد
	دعوت میلے تام اور جھام، کشمیر کے نام
	چہروں پر پھر خوش باشی کے منظر ہوں
	سُکھ ہو قریہ قریہ عام، کشمیر کے نام
	عزت، اَنا کے پرچم ہر سُو لہرائیں
	انسیت وعدلِ دوام، کشمیر کے نام
	کے ڈی مینی
	پونچھ، موبائل نمبر؛8493881999
	مُحمد مُرسیؒ
	وہ دِینِ حق کا نڈر مُجاہد
	نصابِ قُرآن کا وہ  قاصد
	خُلوص وایماں کا اک ستارہ 
	تھی جسکی غایت خُدائے واحد
	رہِ عزیمت کا تھا وہ راہی
	رسولِ اکرمؐ کا دل سے حامد
	مؤذنِ صُبح، دن کا غازی
	حریص دُنیا کا تھا  وہ زاہد 
	کیا تھا عزمِ صمیم جس نے
	منارِاقصٰی ہے اُس پہ شاہد
	نہ در پہ شیطان کے سر کیا خم
	درِ خُدا کا رہا وہ ساجد
	ہے دل پریشاں ،ہے آنکھ پُرنم
	کہاں سے اُبھرے گا ایسا قائید
	طُفیل شفیع
	گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر 
	موبائل نمبر؛9596416377
	غزل
	سوالی ہمیشہ سوالی رہے
	جو خالی تھے خالی کے خالی رہے
	سزا ان ارادوں کی بھی دی گئی
	خیالی تھے جو اور خیالی رہے
	بھرے ہی رہیں دھان ، گیہوں سے کھیت
	پھلوں سے جُھکی ڈالی ڈالی رہے
	اگر دوستی پہ بہت ناز تھا
	تو اب دشمنی بھی مثالی رہے
	ادا کر سکیں قرض بلراجؔ کا
	نہ وارث رہے وہ نہ والی رہے
	بلراج ؔبخشی
	۱۳/۳، عید گاہ روڈ ، آدرش کالونی، اُدہم پور ۱۸۲۱۰۱(جموں کشمیر)
	 موبائل نمبر؛ 09419339303