عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مشن ڈائریکٹر، دین دیال جن آجیویکا یوجنا-شہری نے سری نگر اور جموں کے شہروں میں غریب گھرانوں کی گنتی اور سماجی و اقتصادی پروفائلنگ سروے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اہم مشق DJAY-S کے تحت شروع کی جا رہی ہے تاکہ اہل شہری غریب گھرانوں کی شناخت اور رجسٹریشن کی جا سکے تاکہ ان کی رسائی کو مرکزی معاونٹ والی مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں تک آسان بنایا جا سکے۔ سرینگر اور جموں میونسپل کارپوریشن کے تمام وارڈوں کا احاطہ کرتے ہوئے گھر گھر گنتی کا عمل وقف فیلڈ ٹیموں کے ذریعے انجام دیا جا رہا ہے تاکہ اہل استفادہ کنندگان کی جامع کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔شہری غریبوں کی مدد اور سہولت کے لیے، ہیلپ ڈیسک سرینگر شہر میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر، اربن ڈیولپمنٹ ایجنسی کشمیر بمنہ سری نگر کے دفتر میں قائم کیے گئے ہیں۔اسی طرح جموں شہر کے لیے ہیلپ ڈیسک جموں اربن ڈیولپمنٹ ایجنسی نروال روڈ، جموںمیں قائم کیا گیا ہے۔مشن ڈائریکٹر نے تمام اہل شہری غریب گھرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ سروے میں سرگرمی سے حصہ لیں اور گنتی کے عمل سے متعلق کسی بھی سوال یا مدد کے لیے ہیلپ ڈیسک کا استعمال کریں۔