Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

غریبوں کیلئے رہائشی سکیمیں | مٹھی بھر رقم سے کیسے بنے گا گھر ؟

Towseef
Last updated: March 3, 2025 9:31 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

فلاحی ریاستوں میں حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنی رعایا کیلئے اپنے آپ کو وقف کریں اور رعایا کی ہر ضرورت کا خیال رکھیں۔چونکہ ہمارا ملک بھی جمہوری فلاحی ملک ہے تو ایسے میں اسملک کے اشرافیہ کی بھی یہ قانونی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے اور وہ اپنے شہریوں کے دکھ سکھ میں شریک رہے۔ہمارے ملک میں خط افلاس سے نیچے گزر بسر کرنے والے لوگوں کی تعداد کروڑوں میں ہے اور غریبی اس ملک کی وسیع آبادی کا مقدر ٹھہری ہے ۔گوکہ حکومت کی جانب سے غریبی مٹانے کیلئے کئی سکیمیں چلائی جارہی ہیں تاہم سرکاری نظام میں موجود خامیوں اور بے انتہا کورپشن کی وجہ سے حوصلہ افزاء نتائج تاحال برآمد نہیںہورہے ہیں تاہم یہ بھی سچ ہے کہ صورتحال بدل رہی ہے ۔لوگوں کا معیار حیات بہتر ہوتا چلا جارہا ہے تاہم آج بھی اس ملک میں کروڑوں گھرانے ایسے ہیں جن کے پاس سر چھپانے کو جگہ نہیں ہے۔ایسے ہی غریب اور بے گھر لوگوں کیلئے اب اس ملک میں قریب دو تین دہائیوں سے ایک آواس یوجنا چل رہی ہے جس کو کانگریس دور میں اندرا آواس یوجنا کا نام دیاگیا تھا اور بی جے پی نے حکومت میں آکر اس کا نام تبدیل کرکے اس کو وزیراعظم آواس یوجنا کا نام دیا ۔یہ سکیم شہری اور دیہی علاقوںمیں بیک وقت چلائی جارہی ہے ۔دیہی علاقوں میں اس سکیم کی عمل آوری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے ذریعے ہوتی ہے جبکہ شہری علاقوں و قصبوں میں اس کی عمل آوری محکمہ بلدیات و شہری ترقی کے ذریعے کی جارہی ہے ۔ہر سال پنچایت اور وارڈ کی سطح پر ایسے غریب لوگوں کو مکانات تعمیر کرنے کیلئے سرکاری معائونت فراہم کی جارہی ہے جن کے پاس سر چھپانے کو جگہ نہیںہوتی ہے تاہم یہ بھی ایک کھلی حقیقت ہے کہ سکیم سیاست کی نذر ہوچکی ہے اور صرف سیاسی اثر ورسوخ کرنے والے لوگوں یا پنچایتی و بلدیاتی نمائندوں کی جیبیں گرم کرنے والے لوگوںکو ہی اس سکیم کا فائدہ پہنچایاجارہا ہے جبکہ اصل مستحقین کو بروقت انصاف نہیں ملتا ہے اور انہیں دو کمروں کا آشیانہ بنانے کیلئے در در کی ٹھوکریں کھاناپڑتی ہیں۔اس کی واضح مثال شمالی کشمیر کے پٹن کا وہ خاندان ہے جس کے بارے میں چند روز قبل گریٹر کشمیر میں ایک تفصیلی رپورٹ شائع ہوچکی تھی جو ایک ٹین کے شیڈ میں رہ رہا ہے لیکن انہیں آواس یوجنا کے تحت دو کمروںکا آشیانہ بنانے کیلئے سرکاری امداد نہیںمل پارہی ہے حالانکہ سرکار کا ہدف ہے کہ شہری علاقوں میں سب کیلئے مکان کا خواب شرمندہ تعبیر کیاجائے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان کے کیس کی منظوری دے دی گئی ہے اورانہیںجلد رقم مل جائے گی۔ حکام کو بغیر کسی تاخیر کے مدد فراہم کرنی چاہئے۔ اگر اب تک پیسے مل جاتے تو یہ خاندان سردیوں سے پہلے گھر بنا سکتا تھا۔تاہم سرکاری تاخیر کی وجہ سے انہیں دوبارہ ٹین شیڈ میں آنے والی سخت سردی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ متعلقہ حکام کو ایسے معاملات پر تیزی سے کارروائی کرنی چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ متاثرین کو امداد ملے اور وہ بھی بروقت تاکہ وہ اس سے استفادہ کرسکیں۔انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ یہ امداد غریب لوگوں کیلئے ہے، جنہیں مالی مشکلات کی وجہ سے زندگی میں مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگر حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لئے سکیمیں شروع کرتی ہے تو متعلقہ عہدیداروں کا فرض ہے کہ وہ مستحق لوگوں تک سکیم کا فائدہ پہنچائیں۔ مراعات میں تاخیر غریب عوام کے ساتھ ناانصافی ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ ایسے معاملات کی پیش رفت پر نظر رکھنے کے لئے اعلیٰ سطح پر بھی ایک طریقہ کار ہونا چاہئے۔کسی بھی غیر ضروری تاخیر کی صورت میں ضروری سرکاری کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔ مستحق لوگوں کو زیادہ انتظار نہیں کروایا جانا چاہئے۔بعض اوقات غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے وہ بددلی کا شکار ہوجاتے ہیں اور اپنے کیسوںکی پیروی کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کے نتیجہ میںانہیں پھر ایسی سکیموں کافائدہ نہیں ملتا۔یہ اس طرح کی فلاحی سکیموںکی اصل روح کو متاثر کرتا ہے۔ وزیراعظم آواس یوجنا۔گرامین کے تحت ایک مکان کی تعمیر کیلئے میدانی علاقوں میں 1لاکھ20ہزارروپے اور مشکل علاقوں (پہاڑی علاقوں) میں 1لاکھ30ہزارروپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ایسے گھروں میںبیت الخلاء، ایل پی جی کنکشن، بجلی کا کنکشن اور پینے کے پانی جیسی سہولیات میسر ہونی چاہئیں۔ تعمیراتی سامان اور لیبر چارجز کی بڑھتی ہوئی لاگت کو دیکھتے ہوئے مالی امداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اتنی قلیل رقم میں دو کمروں کا مکان آج کی ڈیٹ میں تعمیر کرنا ممکن نہیں ہے لیکن اس کا فیصلہ حکومت میں اعلیٰ سطح پر کرنا ہے۔ اس وقت تک جو بھی مالی امداد مقرر کی گئی ہے وہ بغیر کسی تاخیر کے مستحق لوگوں تک پہنچنی چاہئے تاکہ انکی مشکل ترین زندگی میں انہیں کم ازکم ایک ذرا سی آسانی تومیسر ہوسکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?