کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں تین روز قبل ایک مقامی نوجوان جو نالہ ماور میں غرقآب ہوگیا تھا کی لا ش کو تین روز بعد برآمد کیا گیا جس کے بعد اُن کے آبائی گائو ں میں کہرام مچ گیا ۔آستان محلہ لنگیٹ کا 35سالہ محمد امین بٹ پیر کے روز نالہ ماور میں ڈوب کر غرقآب ہوگیا تھا جس کے بعد علاقہ میں مقامی لوگو ں ،پولیس اور خوطہ خوروں نے بچائو کاروائی شروع کی لیکن مسلسل دوروز تک اُن کی یہ کوشش بار آ ور ثابت نہ ہوسکی ۔بدھ کے روز امین کی لاش کو نالہ سے نکالنے کیلئے دوبارہ ڈھونڈ نے کی کارروائی شروع کی اور کئی گھنٹوں کے بعد لاش کو برآمد کیا گیا ۔جب محمد امین کی لاش کو اُن کے آ بائی گائو ں پہنچایا گیا تو وہا ں کہرام مچ گیا اور سینکڑوں لوگو ں کی موجود گی میں اُن کا نماز جنازہ پڑھایا گیا جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپر د خاک کیا گیا ۔اس موقع پر مقامی لوگو ں نے پھر اپنا یہ عزم دہرایا کہ نالہ سے ریت اور بجری نکالنے پر مکمل پابندی عائد ہونی چایئے ۔