کنگن // گگن گیر سونہ مرگ میں غرقآ ب ہوئی پرائیویٹ اسکول میں تعینات استانی کی نعش کو برآمد کرنے کیلئے نیوی اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئیںتاہم نعش برآمد کرنے میں کوئی کامیاب نہیں ملی ۔گذشتہ دنوں وسطی ضلع گاندربل کے گگن گیر سونہ مرگ میں سیلفی لینے کے دوران ایک پرائیویٹ اسکول میں تعینات استانی کلثوم رشید غرقآب ہوئی جس کی نعش کو دریائے سند ھ سے برآمد کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے شمالی کشمیر کے وٹلب علاقے سے نیوی کے اہلکاروں کے علاوہ ایس ڈی آر ایف ،پولیس اور مقامی لوگوں کی خدمات بھی حاصل کیں ۔ اتوار کو دن بھر کارروائی جاری رہی تاہم مذکورہ استانی کی نعش برآمد نہ ہوسکی۔تحصیلدار گنڈ فرید الدین کھٹانہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پانچویں روز بھی کاروائی جاری رہی تاہم کامیابی نہیں ملی۔