کنگن//گذشتہ روز گگن گےر سونہ مرگ مےں غرقآب ہوئی جواں سال استانی کی لاش کو بازےاب کرنے کے لئے دوسرے روز بھی کاروائی جاری رہی جس کے لئے ماہر غوطہ خوروں کی خد مات بھی حاصل کی گئیں تاہم ابھی تک مذکورہ استانی کی لاش برآمد نہےں ہوسکی ۔ گاندربل ضلع کے بادام واری علاقے میں قائم سٹار لےنڈ سیکنڈری سکول کے اساتذہ سےر و تفرےح کے لئے بدھ کو سونہ مرگ کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران گگن گےر کے مقام پر احسان رےزاٹس پارک کے پاس اےک 25سالہ کلثومہ رشےد دختر عبدالرشےد نالہ سندھ کے کنارے پر پانی پی رہی تھی کہ اُس کا پےر پھسل گےا اور وہ پانی مےں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئی ۔ اگر چہ بدھ کی شام تک مذکورہ استانی کی نعش کو برآمد کرنے کی کافی کوشش کی گئی تاہم اس کی نعش برآمد نہےں ہوسکی ۔ جمعرات کی صبح مذکورہ استانی کی نعش کو برآمد کرنے کے لئے پولےس اور مقامی لوگوں کے علاوہ ماہر غوطہ خوروں کی خدمات بھی حاصل کی گئیں تاہم نعش کو برآمد نہےں کےا گےا۔