سرینگر/جو بچہ گذشتہ روز شمالی کشمیر میں دریائے جہلم کے اندر غرقآب ہوا تھا اُس کی لاش جمعرات کو سمبل سے بر آمد کی گئی۔
حکام کے مطابق14سالہ محمد شفیق کی لاش آج صبح ساڑھے نو بجے دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی۔
حکام کے مطابق بچے کی تلاش کا کام گذشتہ رات معطل کیا گیا تھا تاہم آج صبح اس کو پھر شروع کیا گیا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران ہی بچے کی لاش بر آمد کی گئی۔
بچے کی لاش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل گذشتہ روز شلوت علاقے میں دو بچے دریائے جہلم میں گر گئے تھے۔ایک بچے کو مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں بچایا گیا تھا تاہم شفیق کا کوئی اتہ پتہ نہیں تھا۔