Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

عید

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 25, 2019 10:14 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
جوں جوںکتے بھونکتے جا رہے تھے  یوں یوں اس کے غصے کا پارہ چڑھتا جا رہا تھا۔غصہ جو کبھی کبھی جھنجلاہٹ میں بدل جاتا تھا ۔ دانت کھٹ کھٹ بجنے سے ایک دو با ر اپنی زبان بھی کاٹ لی تھی۔ اگر چہ اس کی آواز میں کوئی درد کوئی سوز نہ تھا پھر بھی وہ مسجد کا مؤذن تھا۔  جوں توں کرکے اذان تو دیتا تھا لیکن کتوں سے بہت پریشان تھا۔ وہ  اذان  شروع کرتا تھا ،کتے بھونکنا شروع کرتے تھے۔  اذان ختم، کتوں کا بھوکنا  بند۔ ۔۔ اس نئی کالونی میں آئے ہوئے اسے چھ سال ہوچکے تھے۔ یہاں آتے ہی مسجد فنڈ میں ایک لاکھ روپیہ کیا دیا ، ساری کالونی میں اس کا چرچا ہوگیا ۔ ملازمت سے سبکدوش ہونے تک کبھی کبھار صبح وشام اذان دیتا تھا اور رٹائرہونے کے بعدمسجد کے سارے معاملات اپنے ہاتھوں میں لے لئے اور پانچوں وقت اذان بھی دینے لگا۔ یوں تو وہ ساری کالونی میںاب عزت دار آدمی بن چکا تھا لیکن نہ جانے اسے ایسا کیوں لگ رہا تھا کہ یہاں سبھی دکھاوے کے لئے اسکی عزت کرتے ہیں۔ دوسری طرف اذان کے وقت کتوں کی ہڑ بونگ اس کے لئے کسی عذاب سے کم نہ تھی ۔ وہ اکثر کتوں کے پیچھے دوڑتا تھا۔ کئی بار میونسپلٹی سے رجوع کیا۔ کتے گاڑیوں میں بھر بھر کر بند کروائے۔ زہردے کر مروائے ۔ اذان کے وقت لائوڈ سپیکر کی آواز بھی تیز رکھتا تھا مگر پھر بھی  وقتِ اذان نہ جانے کتے کہاں سے آجاتے تھے اور عجیب عجیب آوازوں میںرونا شروع کردیتے تھے۔ کتوں کی آواز میں اس کی آواز دب سی جاتی تھی۔۔۔ 
وہ  ایک چھوٹا  سرکاری ملازم تھا  لیکن ملازمت کے دوران بڑا پیسہ کمایا  ۔ ہیر پھیر میں ماہر مطلق ۔ اس کا چہرا کرخت، دل سیاہ  اور دماغ شاطر تھا ۔ پہلے پہل ملازمین کی ٹریڈ یونین کا ورکر بن گیا۔  سرکاری کاموں میں رخنہ ڈالنا اس نے اپنا معمول بنایاتھا ۔  دفتروںمیں ہنگامے اور دنگے کروانے میں پیش پیش رہتا تھا۔کسی کی کھچائی کرنا ۔ کسی آفیسر کا گریباں پکڑنا  یا کسی عزت دار کی عزت کو تارتارکرنا اس کاخاصا تھا ۔  اسلئے جلد ہی ملازمین میں مقبول ہوگیا اور ٹریڈ یونین کے بااثر لیڈروں میں شمار ہونے لگا۔ دوران ملازمت لیڈری کم اور رشوت خوری زیادہ کرتا تھا۔ بلا امتیاز عام لوگوں اور چھوٹے ملازمین کو کسی بھی بہانے پھنساتا تھا اور ان سے بڑی بڑی رقمیں اینٹھ لیتا تھا۔  ہنستے لوگوں کو بہت رلاتا تھا اور غم ذدہ لوگوں کی دل جوئی کے بدلے ان کا کلیجہ جلاتا رہتاتھا ۔  یہ کورپشن کے معاملات میں کئی بار پھنسا لیکن ہمیشہ چھوٹ گیا۔ کیونکہ کورپٹ نظام میں ایسے نام نہاد لیڈروں کی بڑی پذیرائی ہوتی ہے۔ ان کے غلط کاموںکی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔سرکاری آفیسر یہ سمجھ کر ایسے یونین لیڈروں کو ہڈی ڈالتے رہتے ہیں کہ پورا بکرا کھاتے وقت یہ ان پر بھونکیں گے نہیں بلکہ سامنے بیٹھے دم ہلاتے رہیں گے۔ اور خودپورے کا پورا بکرا بنا ڈکار لئے ہضم کرجائیں۔ 
پرانی بستی میں،جہاں یہ رہتا تھا،خارش زدہ کتوں کی بھرمار رہتی تھی۔ یہ جب بھی گھر سے نکلتا تھا یا گھر واپس ا ٓجاتا تھا تو یہ خارش زدہ کتے اس کے پیچھے بھونکتے رہتے تھے۔  وہ پتھر اٹھااٹھاکر ان کو مارتا تھا۔ ان کے پیچھے دوڑتا رہتا تھا۔ جب  تھک ہار کر اپنی راہ لیتا تھا تو یہ کتے آسمان کی طرف منہ کرکے زور زور سے رونا شروع کردیتے تھے اور بستی کے میلے کچیلے بچے اسے دیکھ کر ہنستے رہتے تھے۔ بستی کے گندے بچوں کی  مذاق بھری کلکاریوں اور خارش زدہ کتوں کی  ہڑبونگ سے یہ بہت زیادہ  پریشان تھا اور اب یا جب اس خارش زدہ بستی سے دور بھاگنا چاہتا تھا۔۔ ۔ پھر اس کے پاس بہت سارا  پیسہ آگیا اور اس گندی بستی کو خیربادکہہ کر یہاں نئی کالونی میں زمین خریدی ۔ کوٹھی  جیسا گھر بنایا اور عیش و آرام سے لیس ساری چیزوں کے ساتھ یہاں منتقل ہوگیا۔  لیکن تب اسے ذرا بھر بھی اس بات کا احساس نہیں ہوا  تھاکہ بستی سے جاتے وقت  بستی  کے وہ سارے خارش ذدہ کتے بھی  اس کے پیچھے پیچھے منتقل ہوچکے تھے۔  اب جب بھی یہ اذان دینا شروع کردیتا تھا  توکتے  زور زور سے بھوکنا شروع کردیتے تھے۔۔۔
      رمضان کے مقدس مہینے میں یہ صبح و شام دو بار ریڈیو ضرور سنتا تھا۔ ایک سحری اور دوئم افطار کے وقت، کہ اس وقت ریڈیو سے  اچھے اور نصیحت آموز پروگرام آتے تھے۔ ۔۔ کسی علاقے میں طاعون پھوٹ پڑا تھا۔  یہ اس نے ریڈیو سے سنا ۔  وہاں بچے،  عورتیں اور بوڑھے مررہے تھے۔  ٹیکے ، ویکسین اور علاج معالجہ بہت ہورہا تھا  لیکن بیماری بڑھتی ہی گئی جوں جوں دواکی۔  بیماری کی وجہ وہ کنواں تھا جس کا پانی پورا علاقہ پیتا تھا  اور اس کنویں میں کبھی کوئی کتا گرا تھا۔  کنواں گہرا تھا۔ پانی نکالا گیا پر کتا نہ نکال پائے ۔  پھر اوپر اوپر صفائی ستھرائی کے بعد لوگ پھر سے کنویں کا پانی پینے لگے پر کئی سالوں کے بعد علاقے میں بیماری پھوٹ پڑی اور لوگ مرنے لگے ۔  ا س پرکسی برزگ نے کہاتھا 
’’ ارے اللہ کے بندو پہلے کنویں سے کتے کو تو نکالو تب دوا دارو کام کرپائے گا ۔‘‘
 یہ واقعہ تیر کی طرح سیدھا اس کے دل پر لگا۔وہ گہری سوچ میں پڑ گیا۔ بہت کھوج لگائی۔  اپنے من میں جھانک کر دیکھا تو دھنگ رہ گیا۔ یہ کتوں کی ہڑ بونگ اس کے اندرسے ہی ہورہی تھی ۔ پرانی بستی کے وہ سارے خارش ذدہ کتے اس کے ساتھ ساتھ ہی تھےاور گندے گندے بچوں کی  کلکاریاں اس کے رگ وریشے سے ا بھر رہی تھیں ۔۔۔  
رمضان کا پورا مہینہ خود کو گھر میں اسیر کرکے رکھ دیا، نہ اذان دی اور نہ ہی کسی معاملے میں دخل دیا۔ چپکے سے مسجد جاتا اور چپکے سے واپس گھر آجاتا۔ کالونی کے لوگوں نے بہت بار پوچھا۔ طبیعت کی ناسازی کا بہانہ بناکر چپ سادھ لی۔  پورا مہینہ من کے کنویں سے خارش ذدہ کتوں کو باہر نکالتا گیا۔ گدھلا اور میلا پانی سارا باہر نکالا۔ آج عید کا چاند دیکھا گیا۔  وہ رات کے پچھلے  پہر مسجد گیا۔ سجدے میں گرا اوربہت رویا۔ پھرملے جلے خوف اور امیدکے جذبے کے ساتھ لائوڑ سپیکر کا سوئچ آن کیا اور اذان دی۔ وہ رقت آمیز اذان میں اتنا محوہوگیا تھا کہ نہ کسی طرف اس کا خیال بھٹکا  اور نہ کہیں سے کوئی کتا رویا تھا ۔ آج مسجد میں باقی دنوں سے زیادہ لوگ آگئے تھے اور اس کو گلے لگا لگا کرعید کی مبارک باد دے رہے تھے۔۔۔
 
���
 اسلا م آباد، کشمیر
موبائل نمبر؛9419734234
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?