عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // سرینگر کے صفا کدل علاقے میں گزشتہ ماہ دریائے جہلم میںچھلانگ لگانے والے شہری کی لاش 17روز بعد بر آمد کر لی گئی ۔ 29فروری کو سرینگر کے صفا کدل علاقے میں نذیر احمد متو ولد علی محمد متو ساکن عید گاہ سرینگر نے پل سے چھلانگ لگائی ۔ شہری کی لاش بازیاب کرنے کیلئے کئی دنوں تک صفا کدل اور اس کے آ س پاس علاقوں میں آپریشن چلا گیا ۔ ہفتے کو 17روز بعد شہری کی نعش شالہ ٹینگ علاقے میں دریا جہلم سے بر آمد ہوئی ۔ نعش بر آمد ہونے کے بعد اس کو اسپتال طبی لوازمات کیلئے پہنچایا گیا جس کے بعد آخری رسومات کیلئے نعش لواحقین کے سپرد کر دی گئی ۔