عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر / /عیدگاہ سرینگرمیں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان پر چاقوسے حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق عیدگاہ پارک کے قریب یہ واقعہ پیش آیا ۔پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عیدگاہ پارک کے قریب ایک نوجوان قیصر احمد صوفی ولد گلزار احمد صوفی ساکن نورباغ پر چاقو سے حملہ کیا گیا اوروہ شدید زخمی ہوگیا ۔،اسے علاج کیلئے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی ہے ۔