یو این آئی
سرینگر//سرینگر کے عید گاہ علاقے میں پولیس آفیسر پر فائرنگ کرنے کے واقعے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوتے ہوئے حملہ آوروں کی فوٹیج، سی سی ٹی وی میں قید ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیوں نے حملہ آوروں کی شناخت کرکے ان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ اتوار کے روز عید گاہ علاقے میں کرکٹ کھیلنے کے دوران پولیس آفیسر پر حملہ کرنے میں ملوث ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسیوں نے آس پاس علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالا جس دوران فرار ہوتے ہوئے دو حملہ آوروں کی تصاویر سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسیوں نے حملہ آوروں کی شناخت مکمل کرکے ان کی تلاش کا کام شدو مدت سے شروع کیا ہے۔دریں اثنا پائین شہر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اہم شاہراوں ، چوراہوں پر سیکورٹی فورسز کے دستے تعینات کئے گئے جو مشکوک نظر آنے والے افراد کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کر رہے ہیں۔