عیدالضحیٰ سے قبل آج جمعہ کے روز سرینگر اور اسکے گردنواح کے بازاروں میں کافی گہماگہمی دیکھنے کو ملی، تقریباً 2سال کے وقفے کے بعدعیدِ سعید کے موقع پر بازاروں میں اتنا رش دیکھنے کو ملا۔ سرینگر کے لال چوک، ڈلگیٹ، بٹہ مالو ، مائسمہ، خانیار، جامع مسجد ، نوہٹہ ، صورہ اور دیگر علاقوں میں لوگوں کی بھاری بھیڑ خرید و فروخت میں مصروف تھیں