گورکھپور// شمال مشرقی ریلوے انتظامیہ نے عید کے تہوار کے موقع پر مسافروں کی بھیڑ کے پیش نظر ہاوڑہ اور نوتنوا کے درمیان ایک جوڑی اسپیشل ٹرین کے علاوہ کندراباد-رکسول-سکندراباد ہفتہ وار خصوصی ٹرین کی گردش 13 کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔شمال مشرقی ریلوے کے ترجمان نے آج بتایا کہ گاڑی نمبر 03067 ہاوڑہ-نوتنوا اسپیشل ٹرین 24 جون کو ہاوڑہ سے 22:50 بجے روانہ ہوگی، جوکر بنڈیل، بردوان، درگاپور، آسنسول، چترنجن، مدھوپور، جسیڈیھ، کیول، برونی، سمستی پور، مظفر پور، حاجی پور، سونپور ، چھپرا، سیوان، بھٹنی، دیوریا صدر، گورکھپور اور انندنگر اسٹیشنوں سے ہوتے ہوئے دوسرے دن 22.30 بجے نوتنوا پھنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ واپسی کے سفر میں ٹرین نمبر 03068 نوتنوا -ہاوڑہ اسپیشل ٹرین 25 جون کو نوتنوا سے 23:45 بجے روانہ ہوگی، جو انہی اسٹیشنوں سے ہوتے ہوئے دوسرے دن 20:15 بجے ہاؤڑہ پھنچے گی۔ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ ریلوے نے مسافروں کی زیادہ بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ان کی سہولت کے لئے ٹرین نمبر 07091/07092 سکندراباد-رکسول-سکندراباد ہفتہ وار خصوصی گاڑی کی گردش 13 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی نمبر 07091 سکندراباد-رکسول ہفتہ وار اسپیشل ٹرین 04، 11، 18، 25 جولائی، 01، 08، 15، 22، 29 اگست اور 12،19، اور 26 ستمبر کو سکندراباد سے 21.40 بجے روانہ ہوگی، جو قاضی پیٹ، راماگنڈم، منچیریل، بلارشاھ، سیواگرام، ناگپور، بیتول، اٹارسی، پپریا، جبل پور، کٹنی، ستنا، مانکپور، الہ آباد، گیانپور، وارانسی، مغلسرائے ، بکسر، آرہ، داناپور، پٹنہ، بختیار پور، مقامہ، برونی، سمستی پور، دربھنگہ، سیتامڑھی اور بیرگنیا اسٹیشنوں سے ہوتے ہوئے تیسرے دن 18.15 بجے رکسول پھنچے گی۔
واپسی کے سفر میں ٹرین نمبر 07092 رکسول-سکندراباد ہفتہ وار خصوصی ٹرین 07، 14، 21، 28 جولائی، 04، 11، 18، 25 اگست اور 01، 08، 15، 22 اور 29 ستمبر کو رکسول سے 12.45 بجے روانہ ہوگی، جو انہی اسٹیشنوں سے ہوتے ہوئے تیسرے دن 06.55 بجے سکندر آباد پھنچے گی۔ یو این آئی