عید میلاد النبیؐ کے ایامِ متبرکہ, ساگر کی خصوصی انتظامات بہم رکھنے کی اپیل

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل علی محمد ساگر نے ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ عید میلاد النبیؐکی تقریب سعید کے پیش نظر خاص کر ایام متبرکہ کے دوران درگاہ حضرت بل میں زائرین کی سہولیات کے لئے خصوصی انتظامات، جن میں بجلی، پینے کے پانی، صحت وصفائی، ٹرانسپورٹ جیسی سہولیات کی فراہمی ہیںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ زائرین کو لانے اور لیجانے کیلئے صبح وشام معقول بس سروس کا انتظام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ایام متبرکہ تقریب سعید عید میلادالنبیؐکے پیش نظر لوگوں کیلئے ضروریات زندگی خاص کر راشن گھاٹوں پر معیاری چاول، آٹا اور رسوئی گیس کے ساتھ مٹی کا تیل کا سٹاک ، وافر مقدار میں دستیاب رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ایسے ہی انتظامات آثار شریف شہری کلاش پورہ ، جناب صاحب صورہ ، لال بازار ، پنجورہ شوپیاں، اہم شریف بانڈی پورہ ،  کعبہ مرگ، کھرم سرہامہ، اہم شریف بانڈی پورہ ، آستانہ امام العالم اندرواری ، مکہامہ ، بارہمولہ ، خوش آن صاحب اندرواری اور دیگر زیارت گاہوں پر بھی کئے جائیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *