سرینگر//عید میلاد النبیؐ کے با برکت موقع پر ٹریفک پولیس سٹی نے شمالی ،جنوبی اور وسطی کشمیر سے درگاہ شریف حضرت بل آ نے والے زائرین کی سہولت کے لیے یکم دسمبر2017 اور 8 د سمبر2017 کو روٹ پلان مرتب کیا ہے۔شمالی کشمیر سے زائیرین کو درگاہ شریف حضرت بل لے آنے والی گاڑیاں شالٹینگ۔پارمپورہ۔ بمنہ بائی پاس۔بمنہ کراسنگ۔ قمرواری۔ سمینٹ کدل۔ نورباغ۔ سکہ ڈافر۔ عیدگاہ۔ عالی مسجد۔ سازگری پورہ۔ حول۔ علمگری بازار۔ مل سٹاپ۔ مولوی سٹاپ لالبازار۔بوٹہ شاہ محلہ۔ کنہ تار۔ یونیورسٹی پارکنگ(سرسید گیٹ) کاراستہ اختیارکریں گی۔اسی طرح جنوبی کشمیر آنے والی گاڑیاں پانتہ چھوک۔ سٹونکیوری۔ اتھواجن۔ بٹوارہ۔ سونہ وار بازار۔رام منشی باغ۔ گپکار۔ گرینڈ پیلس۔زیٹھ یارگاٹھ۔ نشاط۔ فورشور روڈ۔ حبک کراسنگ۔ نسیم باغ پارکنگ کا راستہ اختیار کریں گی جبکہ وسطی کشمیربڈگام سے آنے والی گاڑیاں حیدر پورہ، ٹینگ پورہ، بمنہ بائی پاس، بمنہ کراسنگ، قمرواری، سیمنٹ برج، نورباغ،۔ سکہ ڈافر۔ عید گاہ۔عالی مسجد۔ سازگری پورہ۔ حول۔ علمگری بازار۔ مل سٹاپ۔ مولوی سٹاپ لالبازار۔ بوٹہ شاہ محلہ۔ کنہ تار۔این آئی ٹی کا روٹ اختیار کریں گی۔سرینگر کے لال لال چوک سے گاڑیوں کیلئے لال چوک۔SRTCبرج۔اخوان کراسنگ۔ پولیس سٹیشن خانیار۔ بہوری کدل۔ راجوری کدل۔گوجوارہ چوک۔ حول۔علمگری بازار۔مل سٹاپ۔مولوی سٹاپ لالبازار۔بوٹہ شاہ محلہ۔ کنہ تاراین آئی ٹی پارکنگ کا روٹ ترتیب دیا گیا ہے ۔گاندربل سے آنے والی گاڑیاں ناگبل،زکورہ۔ حبک کراسنگ۔ نسیم باغ پارکنگ کا روٹ اختیار کریں گی ۔زایرین کیلئے درگاہ حضرت بل سے واپسی کا جو روٹ پلابن مرتب کیا گیا ہے اس کے مطابق حضرت بل سے شمالی کشمیرجانے والی گاڑیوں کو سید پارکنگ۔عشایی باغ کراسنگ۔ رعناواری۔ خانیار، نوپورہ، ڈل گیٹ، ایم اے روڈ، بڈشاہ برج، فلائی اور سے بٹہ مالو ٹینگ پورہ۔ بمنہ بائے پاس۔ پارمپورہ۔ شالٹینگ روٹ اختیار کرنا ہوگا ۔اسی طرح حضرت بل سے جنوبی کشمیرجانے والی گاڑیوں کو نسیم باغ پارکنگ۔حبک کراسنگ،۔ فورشور روڈ ، نشاط،۔ زیٹھیارگاٹھ ،۔ گپکار، رام منشی باغ ، سونہ وار بازار ، پانتہ چھوک کا روٹ اختیار کرنا ہوگا ۔حضرت بل سے بڈگام جانے والی گاڑیاں NIT۔عشائی باغ کراسنگ۔ رعناواری۔خانیار۔نو پورہ۔ ڈلگیٹ، گالف کراسنگ، ریڈیو کشمیر، عبداللہ برج، ہٹریک، کانوینٹ کراسنگ، پولیس سٹیشن راج باغ، جواہر نگر چوک،جواہر بنڈ، رامباغ، برزلہ برج، صدر، حیدر پورہ کا روٹ اختیار کریں گی جبکہ گاندربل کیلئے نسیم باغ پارکنگ ۔ حبک ،زکورہ، ناگبل کا روٹ دیا گیا ہے۔حضرت بل سے واپسی پر لال چوک جانے والی گاڑیوں کو NIT۔ عشایی باغ کراسنگ۔رعناواری۔خانیار۔نو پورہ برج،خیام چوک، ڈلگیٹ، ایم،اے،روڈکا روٹ اختیار کرنا ہوگا۔