عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر کے محکمہ محصولات نے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ(جی اے ڈی)سے درخواست کی ہے کہ وہ 5 ستمبر(جمعہ)سے 6 ستمبر(ہفتہ) 2025 تک عید میلاد النبیؐ کی تعطیل کو ملتوی کرنے پر غور کریں۔ایک حکم نامے کے مطابق یہ درخواست سپیشل آفیسر اوقاف کی جانب سے کی گئی بات چیت کے بعد کی گئی۔