منجاکوٹ//منجاکوٹ میں عید سے عین قبل اے ٹی ایم بند ہونے پر لوگوں میں شدید غم و غصہ پایاجارہاہے ۔ مقامی لوگوں نے اے ٹی ایم کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی کوئی تہوار آتاہے تو یہ مشین بند ہوجاتی ہے اور پیسے ختم ہوجاتے ہیں ۔ انہوںنے الزام لگایاکہ بنک شاخ کا منیجر جان بوجھ کار لوگوں کو پریشان کر رہا ہے۔مقامی شخص فاروق خان کا کہنا تھاکہ اس سے قبل چوٹی چھوٹی عید پر بھی بنک والوں نے جان بوجھ کر لوگوں کو پریشان کیا تھا اور بعد میں سروس ٹھیک ہوگئی تھی اور اس بار بھی ایساہی کیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ عید سے قبل بنک کے نظام میں سدھار لایاجائے۔