سرینگر// عید الاضحی کی آمدکے پیش نظر جمعرات کو بازاروں میں زبردست گہما گہمی دےکھنے کو ملی جس دوران لوگوں نے بڑی مقدارمیں بےکری کے ساتھ ساتھ ملبوسات اور دےگر گھریلوسامان کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی خرےداری کی ۔ بھاری عوامی رش کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سرینگر کے لالچوک، گھنٹہ گھر، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، گونی کھن، مہاراجہ بازار، امیراکدل، کوکربازار، پائین شہر، وسطی شہر، بٹہ مالو، بمنہ اور دیگر علاقوں کے بازاروں میں تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی کےونکہ سڑکوں پر جگہ جگہ پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جبکہ چھاپڑی فروشوںنے بھی چھاپڑیاں لگائی تھیں جن پر ملبوسات کے ساتھ ساتھ کھلونوں کی چےزےں سجائی گئی تھیں۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے مختلف قصبہ جات میںغیر معمولی رش دیکھنے کو ملا اور لالچوک میں لوگوں کا اژدھام اُمڈ آیا جو کہ صبح سے ہی خریداری کرنے میں مصروف رہے ۔ صبح سے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد لالچوک میں واقع بیکریوں کی مختلف دکانوں پر قطاروں میں دیکھے گئے اور وہ بیکری حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ چنانچہ دن گزرنے کیساتھ ساتھ شہر سرینگر کے بازاروں میں رش بڑھتا گیااور دوپہر کو لالچوک میں لوگوں کا اژدھام امڈ پڑا ۔شہر سرینگر کے تمام مصروف ترین با زاروں میں عید الاضحی کے سلسلے میںبھاری پیمانے پر لو گوں کی طرف سے خریداری جا ری رہی اور شہر کے انتہائی مصروف ترین علاقوں میں بھاری رش دیکھنے کو ملا اور لوگ ہرطرح کی اشیا خریدنے کیلئے زبردست تگ و دو میں مصروف رہے۔بھاری رش کی وجہ سے سڑکوں پر ٹرےفک جام کے مناظر دےکھنے کو ملے جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے مےں دشوارےوں کا سامنا کرنا پڑا۔