عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ عید الاضحی کے مبارک موقع کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائے۔بخاری نے کہا، ’’عید الاضحی کے پیش نظر انتظامیہ تمام ضروری انتظامات یقینی بنائے۔ اس ضمن میں خاص طور سے بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی، بلاتعطل پانی اور بجلی کی فراہمی، مقدس مقامات، جہاں لوگ نماز عید کی ادائیگی کیلئے جائیں گے، پر مناسب صفائی و پاکیزگی کا اہتمام اور دیگر ضروری انتظامات کی جانب خاص توجہ دی جانی چاہیے۔‘‘اپنی پارٹی کے سربراہ نے بلیک مارکیٹنگ یا ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے مارکیٹ چیکنگ کو تیز کرنے پر بھی زیر دیا۔ علاوہ اس کے انہوں نے نماز عید کی ادائیگی کیلئے لوگوں کو متعلقہ مقامات تک پہنچانے اور واپس لانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے معقول انتظامات کرنے کی تلقین بھی کی۔