عید الاضحی پر حملوں کا خطرہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر// کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس  نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جیش محمد کے 2مزید گروپ متحرک ہیں،جوممکنہ طور پر عید کے موقعہ پر حملہ کرنے کے فراق میں ہیں۔پولیس نے کہا کہ بیشتر لشکر اور حزب جنگجو جنگلات میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔امسال مجموعی طور پر132جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا،جن میں6 اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہے۔ پولیس کے صوبائی سربراہ منیر احمد خان کا کہنا ہے کہ جنگجو زیر  زمین ہوگئے ہیں اور حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ کے بیشتر جنگجو ترال کے گھنے جنگلات میں چھپے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حزب اور لشکر کے جنگجوئوں نے اب اپنا کام جیش محمد کے جنگجوئوں پر چھوڑ دیا ہے۔حالیہ فدائین حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے منیر خان نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد تمام سیکورٹی تنصیبات کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور سیکورٹی ایجنسیاں متحرک و چوکس ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیش محمد کے2مزید گروپ متحرک ہیں جو عید الضحیٰ کے موقعہ پر حملہ کرنے کی تاک میں ہیں،تاہم سیکورٹی ایجنسیاں ہوشیار ہیںاور کسی بھی طرح کے حملوں کا جواب دینے کی اہل بھی ہیں۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *