سرینگر //نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ایم۔ایل۔اے۔عیدگاہ مبارک گل نے کل کہا کہ موجود سرکار کے بلند بانگ دعوئے سب جھوٹ اور فریب نکلے۔برف باری اور خراب موسمی حالات میں عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب عیدگا ہ کے اکثرعلاقے زیر آب ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو گھروں سے نکلنا مشکل ہی نہی بلکہ ناممکن بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا کہنا ہے کی سرینگر میونسپل کارپوریشن اور دوسرے متعلقہ محکموں کی طرف سے واٹر پمپوں کا کوئی انتظام نہیںہے جس کی وجہ سے عیدگاہ کے اکثر علاقے زیر آؓب ہیں۔انہوںنے کہا بجلی،راشن،پانی کی بھی بہت قلت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے بھی لوگوں کو کافی مشکلات و پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران سے اپیل کی ہے کہ عیدگاہ میںلوگوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے اورزیر آب علاقوں میں جمع ہوئے پانی کی نکاسی کی جائے تاکہ لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔