سرینگر / صفا کدل پو لیس نے عیدگاہ پارک کو جرائم پیشہ افراد سے پاک وصاف کرنے کے لئے اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے3 افراد کو رنگے ہاتھوںدھر لیا۔ مقامی لوگوںکی شکایت پر پولیس سٹیشن صفاکدل نے ایس ایچ او سید مبارک گیلانی کی سربراہی میں ایک ٹیم نے متواتر چھاپے ڈالے اور کئی شرابیوں کو رنگے ہاتھوں شراب کے نشے میں دُھت پاکر گرفتارکیا ہے اوران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔مقامی لوگوںنے مانگ کی ہے کہ اس طرح کی کارروائیاںجاری رکھی جائیں تاکہ علاقہ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کیاجاسکے۔ایس ڈی پی او مہاراج گنج نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ والدین کا اولین فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حرکات وسکنات پر کڑی نظر رکھیں خاص کر شام کے اوقات میں گھروں میں ان کی غیرحاضری کو سنجیدگی سے لے لیں ۔