سرینگر // صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ نے مختلف اضلاع میں میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اتوار کو عید گاہ سرینگر میں’’ سیکمز اوٹ ریچ میڈیکل کیمپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ منعقد کرنے کا مقصد مختلف طبقہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو گھر کے نزدیک ہی علاج و معالجہ فراہم کرنا ہے ۔ علاوہ ازیں سیکمز صورہ کے مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے 30ماہرین معالجین جن میں ڈاکٹر انجم فاضلی( ایچ او ڈی کیمونٹی میڈسن) اورڈاکٹر نتاشہ نے بھی مریضو ں کا علائج و معالجہ کیا۔ کیمپ کا انعقادانسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر جی آہنگر اوراین جی ای ڈبلیو ائے کے صدر میر اشتیاق احمد بیگ کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔اس موقعہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اشتیاق احمد بیگ نے بتایا کہ کمیپ منعقد کرانے کا عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کا مقصد بریسٹ کینسر پرنظر رکھنا ہے۔