سرینگر//عیدگاہ پارک میں دولڑکوں کی مارپیٹ میں ملوث تین نوجوانوں کوسری نگرپولیس نے گرفتار کرلیااوراُن کی تحویل سے جرم کا ہتھیار بھی برآمدکیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرکی عیدگاہ پارک میں مارپیٹ کاایک واقعہ پیش آیا ،جب کچھ نوجوانوںنے مبینہ طور پردولڑکوں کوپیٹ پیٹ کرشدیدزخمی کردیا۔ سری نگرپولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہاکہ عیدگاہ پارک میں 2 لڑکوں کو آج کچھ لوگوں نے مار مار کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے مزید بتایاکہ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی سری نگر پولیس کی ٹیموںنے 3افراد کوگرفتار کرلیا ،جن میںاحرار صدیق نجار ، عاطف ظفر وانی اور حسیب احمد میرساکنان وانگن پورہ سری نگرشامل ہیں ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی تحویل سے جرم کا ہتھیار بھی برآمد ہوا ،اورتینوں ملزمان کیخلاف پولیس تھانہ صفاکدل سری نگرمیں ایف آئی آردرج کی گئی اوراس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔