Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

عورت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 8, 2021 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
عورت ہو، مرد نہیں ! اپنی اوقات میں رہا کرو ۔
آئے دن اپنے شوہر، شمیم کے طعنے سنتے سنتے اب حنا کا صبر جواب دینے لگا تھا۔
شادی سے پہلے ہی وہ دہلی کے جمنا پار علاقہ میں ایک سرکاری سکول میں اردو ٹیچر ہو گئی تھی۔لیکن شمیم کے پاس کوئی مستقل نوکری نہیں تھی۔وہ ایک چھوٹے سے اردو اخبار میں سب ایڈیٹر تھا۔تنخواہ بہت کم تھی لیکن حنا کی بھی عمر ہو رہی تھی ۔اس نے سوچا کہ چلو ہم دونوں مل کر گھر چلا لیں گے۔لیکن شمیم نے کبھی اس کے اس جذ بہ کی عزت نہ کی۔ وہ ہمیشہ اس احساس کے ساتھ جیتا کہ وہ مرد ہے ۔وہ شوہر ہے ۔اس نے اپنے بڑوں کو ہمیشہ اپنی بیوی کو کم تر سمجھتے دیکھاتھا۔ وہ دلی آکر بھی اپنی ذہنیت نہ بدل سکا۔افسوس کی بات یہ تھی کہ باہر وہ خواتین کو اپنی لچھے دار باتوں سے الجھائے رکھتا لیکن گھر میں وہ اپنے اجداد کی طرح ہی شوہر نظر آتا۔ وہ بیوی کو صرف اپنی عورت سمجھتا۔  
جب بھی وہ کہتا کہ تم عورت ہو ۔۔۔۔۔۔ 
 تم کیا جانو عورت ہونے کے معنی  ! 
حنا یہ کہنا چاہتی تھی لیکن کبھی کہہ نہ سکی ۔ہمیشہ وہ اپنے رشتہ کی آبرو کی خاطر آنسوپی کر رہ جاتی۔لیکن آج اس نے کچھ طے کر لیا تھا۔ کچھ ایسا جو آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ 
حنا، چائے کا کیا ہوا ؟۔۔۔
 اسکی آواز میں کسی حاکم کا لب و لہجہ تھا ۔ 
 میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔خود بنا لو یا باہر جاکر پی لو۔
 حنانے سپاٹ سا جواب دیا۔
شمیم کو اپنی عورت سے اس طرح  کے جواب کی قطعی توقع نہیںتھی۔ وہ جھنجلاتے ہوے بولا،تو پھر شاید کھانا بھی باہر ہی کھانا پڑیگا !
اسکے جواب میں حنا کی طرف سے خاموشی تھی!
کئی دن تک دونوں ایک دوسرے سے منہ پھلائے رہے۔ دونوں کے درمیان خاموشی حائل رہی ۔گھر میں ہر چیز بے ترتیب ادھر ادھر پڑی رہتی۔ میلے کپڑے، ہر طرف دھول، بدبو، منحوس سا ماحول اور گھر میںاندھیری سی خاموشی نے شمیم کو کسی حد تک توڑ دِیا۔ وہ ایک دن خود ہی بولا۔
تمہاری طبعیت ٹھیک نہیں لگ رہی ہے ۔ آؤ چلو ، ڈاکٹر کو دکھادیں۔
حنا کی سمجھ میں آگیا کہ شمیم نے ہتھیار ڈال دئے۔ اس نے سوال کیا۔فکر میری ہے کہ اپنے آپکی ؟
اِس پرشمیم  بِپھر گیا۔ اُس کے اندر کا مرد پھر جاگ اُٹھا۔وہ چلاتے ہوئے بولا۔لو،شروع ہو گیٔ نخرے۔ہو توآخر عورت۔عورت کا ہتھیار ہیں۔ نخرے دکھانا، رونا، پھیل مچانا ،ضد کرنا،اپنی بات منوانا۔اسی لیے بڑے بوڑھے کہتے ہیں کہ عورت کے تریا چرتر کو کوئی نہ جانے!
اِس پرحنا پھٹ پڑی۔اسکے اندر کی خاموش عورت بول پڑی،تم کیا جانو عورت ہونے کا مطلب !عورت ہے تو اسکے وجود سے مرد ہے۔ہر دور میں، ہر طور پر، مرد اپنی پیدأیش سے لیکر آخری سانس تک عورت پر ہی منحصرہے ۔عورت مرد پر بوجھ نہیں ہے۔عو رت مرد کا سہارا ہے۔ دوست ہے ۔محبت ہے۔ ایثار ہے۔تسلی ہے۔ سکون ہے۔بھروسہ ہے ۔گھر ہے۔ ایک جذباتی اور روحانی رشتہ ہے۔
کیا تم عورت کے بغیر زندہ رہ سکتے ہو ؟
 اپنے آپکو حاضر دماغ اور حاضر جواب سمجھنے والا ، تیز طرارشمیم اس سوال کا جواب تلاش کرنے میں الجھ کے رہ گیا !!!
 ای میل۔[email protected]
 فون نمبر۔9810141528
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر میں منتخب حکومت کو قید کرنے کی خبر دبانے والے اخبار فروش شرم کریں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
زیڈ موڑ ٹنل کے قریب سڑک حادثہ، تین سی آرپی ایف زخمی
تازہ ترین
راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?