Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

عورت کی ذات میں ہے زندگی غورطلب

Mir Ajaz
Last updated: January 4, 2024 12:02 am
Mir Ajaz
Share
9 Min Read
SHARE
حلیمہ اختر۔ سرینگر
ہم میں سے اکثرخواتین یوں زندگی بسر کرتی ہیں کہ بس جئے جارہی ہیں ، یہ نہیں سوچتیں کہ کیوں جی رہی ہیں، کیا کررہی ہیں اور کیوں ؟ اپنی روز مرہ کی ذمہ داریوں اور الجھنوں کے بوجھ تلے دب کر اپنے آپ کو فراموش کر بیٹھتی ہیں۔ مصروفیات اس قدر ہیں کہ ایک لمحے ٹھہر کر یہ سوچنے کی فر صت نہیں کہ وہ کون ہیں ، کیا ہیں، کہاں جارہی ہیںاور کدھر بھٹک رہی ہیں ۔خوشی کا احساس ان کے لیے نامانوس ہی نہیں بلکہ اجنبی بن چکا ہوتا ہے ۔بے شک خواتین میں مرد سے زیادہ سختیاں سہنے کی سکت ہوتی ہے۔ عورت ماں، بیٹی ، بہن اور بیوی کے روپ میں تقدس کی پاسداری کرتی ہے ۔ماں کے روپ میں بچوں پر پیار نچھاور کرتی ہے ،بیٹی ہوکر والدین کی خدمت گزاری کرتی ہے اور بیوی کے روپ میں وفا شعاری کو فروغ دیتی ہے، اسکا رشتہ ہر روپ میں قابلِ قدر ہے، گویا عورت رستہ بنانا اور اْسے نبھانا بھی جانتی ہے ۔ہر عورت کے کاندھوں پر ذمہ داری کا بوجھ مرد سے زیادہ ہے ۔عورت گھر ، خاندان اور دیگربہت سارے کام سر انجام دیتی ہے۔ بچوں کے ساتھ عورت بالکل ایک ماہرِ نفسیات کا روپ لے لیتی ہے، وہ بچوں کی اخلاقی ، مذہبی اور نفسیاتی تربیت بہت اچھے طریقے سے کرتی ہے، اگر کسی بھی شخص سے پوچھا جائے کہ دنیا کی سب سے خوبصورت ہستی کون ہے تو وہ فوراً کہے گا کہ’’ عورت ‘‘۔ واقعی دنیا کی سب سے خوبصورت ہستی عورت ہی ہے لیکن ان تمام خوبیوں کے باوجود عورت سمجھتی ہے کہ وہ فقط ایک عام سی عورت ہے بہت بے مصرف اور بے کار۔ حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے
عورتیں رات دن اپنے شوہر ، بچوں اور دیگر گھریلو معاملات کی فکر میں نڈھال ہوکر خوشی کے لفظ سے بھی خوفزدہ ہوتی ہیں، رہی سہی کسر روزافزاء مہنگائی نے پوری کردی ہے ، عام طور پر خواتین نہایت صابر و شاکر اور اپنے خول میں مست رہتی ہیں۔ سب کچھ اپنے دل پر سہہ لیتی ہیں ، حالانکہ ان کا یہ بے ضرر رویہ براہ راست ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے ، انہیں معاشرے میں اپنی تمام ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دینے نہیں دیاجاتا ، یہ ایسی خواتین ہیں جو پوری نا مناسب ماحول اور اقتصادی پریشانیوں کے باعث بذات خود اپنی شخصیت اور اسکی اہمیت کے احساس سے دور ہوگئی ہیں۔ تنہائی کی شکار یہ خواتین اگر چاہیں تو زندگی کی گہما گہمی میں لوٹ سکتی ہیں ،خوشی اور غم کا احساس ان کے اندر سے پھوٹ سکتا ہے۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ وہ اپنی ذات سے تعلق جوڑیں ،اپنی عزت کرنا اور کروانا سیکھیں اور زندگی کی خوشیوں پر اپنا حق سمجھ کرانہیں وصول کریں۔ آپ اپنی مثبت سوچ کے ذریعے ہر کام ایک چیلنج سمجھ کر کریں۔ یاد رکھیئے !کسی کام کی مصروفیت کسی انسان کے لیے جان لیوا ثابت نہیں ہوسکتی، اگر اپنے اوپر ڈر و خوف اور بے اعتمادی کے جذبات حاوی نہ کرے تو اْسے دنیا کی کوئی طاقت ڈرا یا ہرا نہیں سکتی ۔عورت ہی مرد کی کامیابی کے پیچھے چھپا ہاتھ بنتی ہے ، ویسے یہ احساس ہی انمول ہے کہ دنیا کا ہر مرد ایک عورت کے باعث ہی کامیاب ہوتا ہے؟ مگر بہت کم مرد اس بات کو مانتے ہیں کہ ان کی کامیابی کے پیچھے ایک عورت کا بھی ہاتھ ہے، وہ اس کامیابی کو صرف اپنی محنت ہی سمجھتے ہیں حالانکہ یہ کسی طرح بھی ممکن نہیں۔
ماہرِ نفسیات کے مطابق ’’کوئی شخص اس وقت منفی سمت کی طرف چل پڑتا ہے، جب اْسے یہ احساس ہو جائے کہ وہ غیر اہم ہے ‘‘ ۔یہ بات عورتوں میں زیادہ ہی نظرآتی ہے،ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ اپنی ذات سے تعلق قائم کریں ، خود کو اپنی اہمیت کا احساس دلائیں ،اپنی شخصیت سے تعلق جوڑیں ،مگر افسوس کہ ُانہیں اپنے اندر جھانکنے اور خود کو اپنی خوشی اور غم کو سمجھنے کا موقع کم ملتا ہے ،جس کے نتیجہ میںیہ خود اپنے لیے اجنبی رہتی ہیں ، ان کی اپنی نظر میں عزت و توقیر نہیں ہے ، المیہ یہ ہے کہ ایسی خواتین کو اردگرد کے خوش طبع خواتین بھی بور سمجھ کر نظر انداز کر دیتی ہیں ۔بعض اوقات انسان ہجوم میں بھی تنہا ہوتا ہے، مثبت اندازِ فکر اپنا کر زندہ ہونے کا احساس دلائیں ،دوسروں کو اپنی اہمیت کا احساس دلانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ان سے اپنے مختلف معاملات پر مشورہ لیں ۔
اگر آپ چاہیں تو اپنے مثبت رویہ سے ناپسندیدہ کام کو بھی کسی حد تک دلچسپ بناسکتی ہیں، اگر یکسانیت کی وجہ سے کوئی کام کرنے میں مزہ نہیںآرہا ہو تو آپ اپنے ذہن سے اس خیال کو پختہ کریں کہ یہ کام انجام دینا ہماری لیے کتنا ضروری ہے ،اگر آپ کو کسی میں کوئی خامی نظر آرہی ہے تو اتنے مدہم اور شائستہ انداز میں سمجھائیں کہ وہ تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح لگے ۔الفاظ کے ہیر پھیر سے معنی بدل جاتے ہیں بہت سوچ سمجھ کر الفاظ کا چناؤ کریں، کسی کا دل نہ دکھے ۔اس طرح آپ اپنوں کے دل فتح کر سکتی ہیں، کہتے ہیں کہ ایک تعریفی جملہ ایک اچھے تعلقات کی کڑی ہے جو ظاہر کرتی ہے دوسروں کی نظر میں آپکی کیا اہمیت ہے، زندگی سے جڑے رشتوں کو نبھانے کے لیے اور مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کتنے مطمئن ہیں ۔خود پر اور اللہ کی ذاتِ باری پر بھرپور اعتماد کریں’’ اپنوں ‘‘ کو وقت دیں اور انہیں احساس دلائیں کہ وہ آپکے لیے کتنے اہم ہیں۔
اپنی قسمت کا ہر وقت رونا ایک عیب کے مترادف ہے اور ایسی خواتین ہمدردی کے لائق نہیں ہوتیں، ایسی خواتین کو کمزور کہا جاتا ہے۔ اپنے اندر ہمت اور حالات سے مقابلہ کرنے کا حوصلہ پیدا کریں،گِلوں ،شکووں سے پرہیز کریں ، کسی سے شکایت ہے تو لڑنے جھگڑنے کے بجائے میٹھے لہجے میں اْسے بتائیں کہ مجھے تم سے یہ شکایت ہے اگر آپ مرکزِ نگاہ بننا چاہتی ہیں تو اْن اْصولوں کو قید کر لیں کہ ہر تقریب میں ہر جگہ گھل مل جائیں، ہمیشہ یہ کوشش کریں کہ کس کس طرح آپ دوسروں کے غم اور زخموں پر مرہم رکھ سکتی ہیں، دوسروں کے لیے بے ضرر بن جائیں ، دوسروں کی ہر بات غور سے سنیں ،پھر اپنا موقف بیان کریں ۔بے شک آپ کابھی نفس ہے اپنی بھی تعریف کریں لیکن عجز و انکساری کے ساتھ ، اپنی کامیابی کا کریڈٹ اللہ تعالیٰ اور متعلقہ لوگوں پر ڈال دیں، اس طرح آپ تعریف وصول کر سکیں گی، مسکراہٹ کو اپنی شخصیت کا خاصہ بنالیں تو یقین جانیں کہ آپ ایک عالم فتح کر سکتی ہیں ۔جو لوگ اپنے آپ کو بھلا کر غم و اندوہ کی تاریک گہرائیوں میں گم ہیں ، یہ طرز عمل اور سلیقے بہت جلد انہیں خوشیوں کی مہکتی دنیا میں واپس لاسکتے ہیں اور جن کی دنیا پہلے ہی روشن ہے ، ان کی دنیا روشن تر بنا سکتے ہیں۔
(نوٹ۔ اس مضمون میں ظاہر کی گئی آراء مضمون نگار کی خالصتاً اپنی ہیں اور
 انہیں کسی بھی طور کشمیر عظمیٰ سے منسوب نہیں کیاجاناچاہئے۔)
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مادہ برآمد
تازہ ترین
حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت
بین الاقوامی
یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق
برصغیر
وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا سالانہ عرس کا اغاز، بھاجپا کے رویندر رینہ بھی پہنچے بابا نگری، سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?