اننت ناگ// امت اسلامی کے چیئرمین اور جنوبی کشمیر کے میرواعظ قاضی احمد یاسر نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور جب بھارتی افواج کے ساتھ ساتھ نیم فوجی دستے بھی کشمیری عوام کے جذبہ مزاحمت کو نہیں دبا سکے وہاں جن سینا یا کوئی اور دستہ مسئلہ کشمیر پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں۔قاضی یاسر جمعہ کے موقعہ پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے لبریشن فرنٹ کے بانی مرحوم امان اللہ خان کی پہلی برسی پر انہیںخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں دور اندیش قوم پرست رہنما سے تعبیر کیا۔انہوں نے شوبیان تھانے میں مولانا برکاتی کے ساتھ بد سلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زور و زیادتی سے آزادی پسند قیادت کے جوش و جذبے میں کمی نہیں لائی جاسکتی۔ انہوں نے تمام سیاسی قیدیوںکی رہائی کا مطالبہ کیا۔