جموں//سابق وزیر اورکانگریس کے سینئرلیڈر رمن بھلہ نے ضلع شوپیاں میں کشمیری آرمی آفیسرکی ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں ہلاکت پردکھ کااظہارکیاہے۔انہوں نے ریاستی سرکارسے کہاکہ وہ ریاست میں امن وقانون کی صورتحال بحال کرنے اورمعصوم افراد کی ہلاکت کی روکتھام کے لئے جلد موثرقدم اٹھائے۔ بھلہ نے لیفٹیننٹ عمرفیاض کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی سرکار عوام کے جان ومال کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔اس کے علاوہ لوگوں کوبنیادی ضروریات مثلاپینے کے صاف پانی اوربجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے ۔ بھلہ تریکوٹہ نگراورگاندھی نگرمیں عوامی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔