رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حُسین گنائی نے ضلع میں محکمہ مال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔میٹنگ میں محکمہ مال کے وزیر نے حال ہی میں اجرا کئے گئے ہدایات کو لاگو کرنے کے علاوہ محکمہ کی جانب سے مقرر کئے گئے نشانہ کو حاصل کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے دوستانہ رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ لوگوں کو خدمات آسانی سے بہم پہنچ جائیں۔میٹنگ میں اے سی آر وو یک پوری، ایس ڈی ایم بانہال وکاس ورما ،ایس ڈی ایم رامسو وقار گیری اور تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں ،گرداوروں اور پٹواریوں کے علاوہ محکمہ مال کے دیگر عہدہ داروں نے شرکت کی۔انہوں نے ایس ڈی ایم اور اے سی آر سے ضلع کے مختلف علاقوںمیں عوامی شکایات حل کرنے کے لئے کیمپ منعقد کرنے کی ہدایات دیں۔ڈی سی نے ریوینیو ریکارڈ تحریر کرنے جیسے کہ جمعبندی ،گرداوری اور روزنامچہ واقعاتی ،کار گُذاری ،زمین کے ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے کام کی بھی جانکاری لی ا ور تمام متعلقین سے مناسب طریقہ سے ریوینیو ریکارڈ نبٹانے کی ہدایت دی۔انہوںنے زمین کا انتقال کرنے کے لئے تحصیلداروں کو خصوصی کیمپ منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے ناگہانی آفات کے دوران صورتحال، امن و قانون برقرار رکھنے،بارشوں ،برف باری وغیرہ سے ہوئے نقصان کا معاوضہ وغیرہ دینے میں شفافیت سے کام کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے محکمہ مال کے تمام اہلکاروں و افسروں کو تن دہی اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ لوگوں کو سہولیات ہو۔