بانہال//نیشنل کانفرنس نے پی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط سرکار پر ترقیاتی کاموں کو فراموش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ان باتوں کا اظہار رام بن ضلع کے پارٹی صدر سجا د شاہین نے نئے لوگوں کی پارٹی میں شامل ہونے پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا مخلوط سرکار کی کارکردگی سے اب لوگ تنگ آچکے ہیں کیونکہ گزشتہ تین برسوں کے دوران عوامی مسائل میں اضافہ ہی ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ فقط نیشنل کانفرنس ہی ان لوگوں کا منزل و مقصود ہے جو امن و ترقی کے خواہاں ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ موجودہ سرکار کہیں دکھائی نہیں دیتی ہے۔نئے لوگوں کا پارٹی میں خٰر مقدم کرتے ہوئے انہون نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان لوگوں کے پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی زمینی سطح پرمزید مستحکم ہو جائے گی۔اس موقعہ پر موضع سورنگا کے بی جے پی اور کانگریس کے متعدد کارکناں نیشنل کانفرنس میں شامل ہوگئے ۔ نئے لوگوں میں مشتاق احمد ،محمد یاسین ملک، عبدا لطیف نائک، غلام محمد پڈر، عبدالرحمان پڈر، فاروق احمد ملک، نشار احمد شیخ، اور محمد یاسین بالی جن کا بی جے پی سے تھا جبکہ کانگریس سے تعلق رکھنے والے کارکنوں میںمحمد حلیم چودھری ،عبدالرشید پڈر، محمد ایوب ملک، محمد یوسف ملک، محی الدین ملک، فاروق احمد، مشتاق احمد ملک، عبدالمجید پڈر، شعیب اختر، محمد حُسین پڈر، ہارون احمد ملک، محمد اقبال ملک، تنویر احمدملک، فرید احمد ملک، بشیر احمد ملک، محمد یاسین پڈر اور شبیر احمد ملک شامل تھے۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں پارٹی کے ضلع رام بن کے نائب صدر محمد صادق نائیک ،بلاک صدر( نیل )غلام رسول ڈینگ، بلاک صدر (پوگل۔پرستان) ریاض احمد میر،ضلع جوئنٹ سیکرٹریئز پرویز احمد ڈینگ، محمد اشرف کوکا، اور یوتھ لیڈراں سمیع اللہ ڈینگ، طارق احمد ڈار، بابر وانی،محمد رفیق ،منظور احمد شیخ،انچارج ایس ٹی سیل چودھری غلام حُسین ،بلاک سیکرٹری ٹھاکور بھرت سنگھ اور ہاتم خان شامل تھے۔