سرینگر// تحریک حریت کے ذمہ داروں حافظ بشیر احمد فاروقی،محمد یوسف مکرو، تعشوق احمد بانڈے ،مولانا مدثر ندوی نے بالترتیب ایچ ایم ٹی زینہ کوٹ ،جامع مسجد مرہامہ ،جامع مسجد نارہ بل ،جامع مسجد کھونموہ میں جمعہ خطابات میں عوام کو انتخابی عمل سے دور رہنے کی اپیل کی ۔اس دوران صدر ضلع بڈگام تعشوق احمد بانڈے اور محمد یوسف مکروہ کوجمعہ خطاب کے فوراََ پولیس نے بالترتیب ناربل اور بجبہاڑہ میں گرفتار کرلیا۔ مقررین نے عوام کو ضمنی انتخابات میں کسی بھی شمولیت کو تحریک آزادی کے ساتھ بے وفائی اور کھلواڑ کے مترادفہے۔مقررین نے قوم سے مخلصانہ اپیل کی کہ وہ 9اور12اپریل کو منعقد کئے جارہے انتخابات کا بائکاٹ کرکے بھارتی حکام ،ان کے حاشیہ برداروں تک یہ پیغام پہنچادیں کہ ہم شہیدوں کے خون سے سودا بازی نہیں کریں گے۔تحریک حریت نے محمد یوسف مکرو اور حاجی غلام حسن (ناگم ) کے گھر پر پولیس چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اُن کو اور ان کے اہل خانہ کو بلاوجہ تنگ کررہی ہے،ظلم کی حد یہ ہے کہ حاجی غلام حسن کے دو بیٹوں سجاد حسن اوربلال حسن کو روزانہ صبح سے شام تک ہمہامہ تھانے میں حاضر رہنے کا مکلف ٹھرایا گیا ہے اوراس کا فرزند نجی کاروبار چلانے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے پورا گھرانہ ذہنی تنائو کا شکار ہے۔ محمد یوسف مکرو کے فرزند مدثر یوسف کو اپنے والد کے بدلے گرفتار کیا گیا ہے۔